29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

 اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیا

Jamal Siddiqui BJP
ہم خون کے عطیہ کی اہمیت کو اس وقت سمجھتے ہیں جب ہمارا اپنا کوئی زندگی اور موت کی کشمکش سے جوجھتا ہے: جمال صدیق
نئی دہلی، یکم جنوری : بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال دہلی میں خون کا عطیہ دے کر نئے سال کا آغاز کیا اور سب کو نئے سال کی مبارک باد دی۔ یوم پیدائش دفتری ملازمین کے ساتھ سادگی اور غریبوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
Jamal Siddiqui BJP
 خون کا عطیہ دینے کے بعد جمال صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خون کے عطیہ سے کسی کو جوان کرنے سے جو روحانی خوشی ملتی ہے اس کی نہ تو قدر کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اسے الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں خون کے عطیہ کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ہمارا قریبی شخص زندگی اور موت کی کشمکش سےجوجھتا ہو۔ خون کا عطیہ دینے سے ایک طرف ہم کسی کی جان بچاتے ہیں اور دوسری طرف روح کو پاک کرتے ہیں۔ خون کے عطیہ سے متعلق غلط فہمیوں کی وجہ سے بہت سے لوگ خون کا عطیہ دینے سے گریز کرتے ہیں اگرچہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ ہم سب کو خون کا عطیہ دینے کے لیے آگے آنا چاہیے۔  اس موقع پر مورچہ کے قومی نائب صدر ایس.ایم اکرم، صوفی سمواد مہا ابھیان کے قومی انچارج ڈاکٹر اسلم، شریک انچارج کمال بابر وغیرہ موجود تھے۔
Al Khadam

Related posts

کیا ہے انڈیازکوۃ ڈاٹ کام جس کے مشاورتی بورڈ میں ملک کے بڑے بڑے علمائ ہوئے شامل

Hamari Duniya

‘خواب، کتاب اور بچے’ کے عنوان سے ممبئی میں قومی اردو کونسل کے زیراہتمام سہ روزہ ورکشاپ

Hamari Duniya

پرینکا گاندھی کے استقبال میں رائے پور کی سڑکیں گلاب کے پھولوں سے بھر دی گئیں

Hamari Duniya