لکشمی پور( مہاراج گنج)، 25 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں انجمن فیض اللسان کا اختتامی اجلاس 25/ فروری 2023 ء بروز سنیچر بوقت 8 بجے شب دارالعلوم کے سبزہ زار پر ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی کی قیادت میں منعقد ہوگا، جب کہ اجلاس کی صدارت مولانا شمس الہدیٰ قاسمی ڈائریکٹر : حافظ شجاعت فیض عام چیرٹیبل ٹرسٹ آنند نگر ، فرمائیں گے ۔
اجلاس میں مہمان خصوصی پیر طریقت مولانا محمدیحیٰ نقشبندی خلیفہ پیر ذوالفقار نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا، اس بابرکت ونورانی اجلاس میں دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے عوام سے شرکت کی پُرخلوص درخواست کی ہے۔