انڈین یونین مسلم لیگ کے تحت کمبل تقسیم پروگرام کا افتتاح
نئی دہلی یکم جنوری (ایچ ڈی نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ صرف ملکی سیاست میں دلچسپی نہیں لیتی ہے بلکہ وہ رفاہی ،فلاحی اور سماجی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ملک بھر میں جہاں کہیں سماج پر مصیبت آتی ہے یا پھر ضرورت پڑتی ہے وہاں پارٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار آج دہلی میں ممبر پارلیمنٹ ای۔ٹی محمد بشیر نے سردی کے موسم میں غریب و نادار لوگوں میں کمبل تقسیم پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سردی اور ٹھنڈ عروج پر ہے اور بہت سے انسان اس سخت ترین ٹھنڈ میں گرم کپڑوں اور کمبل سے محروم ہیں ۔پارٹی پر سال ملک بھر میں اپنی یونٹ کے ذریعے لاکھوں افراد تک کمبل پہنچانے کا کام کرتی ہے ۔جنوری کے ٹھنڈ سے لوگوں کی جان بچانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ عبدالوہاب نے کہا کہ دہلی سے آج کمبل تقسیم کا افتتاح ہورہا ہے اور یہ پروگرام پورے ہندوستان میں جنوری تک چلے گا جس میں لاکھوں اور کروڑوں غریب اور مستحق لوگوں تک کمبل پہنچانے کا کام جاری رہے گا۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ سے خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے اور غریبوں ،بے سہارا لوگوں اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آج سے دہلی میں کمبل پروگرام شروع ہورہا ہے اور دہلی کے چپے چپے تک غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے ۔دہلی کے تمام ودھان سبھا حلقہ جات میں کمبل تقسیم کرلیے روانہ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ہندوستان کی سب سے قدیم اور سب سے منفرد ہے کیونکہ خدمت خلق کو اس پارٹی نے روز اول سے اپنے نصب العین میں شامل رکھا ہے اور ہر موقعے پر بلا تفریق مذہب و ملت فلاحی اور رفاہی کام کو انجام دینے پر یقین رکھتی ہے۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے جنرل سکرےٹری شےخ فےصل حسن،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فےروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد شامل ہوئے۔