32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وژن 2026 نے 184 بچوں کی تعلیمی اسکالرشپ کی تجدید کا اعلان کیا 

vision
نئی دہلی، 30 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
وژن 2026 کی جانب سے  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویشن کر رہے طلبا کو دی جانے والی سالانہ اسکالر شپ کی تجدید کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل ہو گیا ہے. انٹرویو کے بعد 184 طلبا کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے. 
وژن 2026 گزشتہ پندرہ برس سے اسکالر شپ کی یہ اسکیم چلا رہا ہے، اس میں سماجی علوم اور آرٹس اسٹریم کے طلبا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ طلبا کو پہلے سال شامل کرنے کے بعد سے ہر سال ان کی تعلیمی کار کردی جانچنے کے بعد فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ہندوستان کی تیرہ ریاستوں کے طلبا وژن کی  اسکالر شپ اسکیم سے فائدہ اٹھا تے ہیں۔
Al Khadam   
  اسکالر شپ شعبے کے پروجیکٹ ہیڈ عبدالکریم نے بتایا کہ اسکالر شپ کی تجدید کے لیے آن لائن اور آف لائن انٹرویو لیے گئے، جس میں 184 طلبا کو نئے تعلیمی سال میں اسکالر شپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پروفیسر صدیق حسن میموریل اسپیشل اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے، جن طلبا کی تعلیمی اہلیت بہت اچھی ہوتی ہے ان کا انتخاب اس میں کیا جاتا ہے. اس کے تحت 6 طلبا پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا اس سال دہلی، علی گڑھ اور راجستھان میں آف لائن انٹرویو ہوئے بقیہ مقامات پر آن لائن انٹرویو لیے گئے۔

Related posts

بہتراقتصادی ترقی کی شرح کے باوجود کیوں فکرمند ہیں وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Hamari Duniya

۔’مولانا محمد عثمان فارقلیط ،صحافی، مناظر، مفکر‘ کتاب کا اجراء

Hamari Duniya

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اوم برلا اسپیکر منتخب

وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو انہیں مسند صدارت پر وراج مان کر ے کے لیے کرسی تک لے کر گئے۔:

Hamari Duniya