نئی دہلی، 30 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
محمد معین نے اپنی 90سالہ والدہ فاطمہ بیگم کو سفر عمرہ پر روانہ کرنے سے قبل ان کے اعزاز میں جے این خان پارک ویلکم میں ایک تقریب منعقد کی جس میں دہلی سرکار کے سابق چیئر مین طارق صدیقی،عیدگاہ جعفرآبادکے جنرل سیکریٹری حاجی محمد سرور،حاجی لئیق احمد،عامر،حاجی شدن اور ماجد بھائی وغیرہ کے علاوہ مساجد کے ائمہ،طلبا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور معتمرہ سے اپنے اور ملک و ملت کی خوشحالی و ترقی کے لئے دعا کی درخواست کی۔
طارق صدیقی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ افراد جنہیں کعبۃ اللہ اور روضہ رسول اللہ پر حاضری کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں محمد معین کو کہ انہوں نے اپنی والدہ کو عمرہ پر بھیجنے کاشرف حاصل کیا۔ہم گزارش کرتے ہیں بھی جہاں جہاں بھی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں ہم سب کو اور اپنے پیارے ملک کو ضرور یاد رکھیں اور یہ دعا کریں کہ یہاں امن و آشتی،پیار و محبت اور اخوت مساوات کی فضاہمیشہ سازگار رہے۔