34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہاتھرس ست سنگ میں بھگدڑ :خواتین اور بچوں سمیت 116عقیدت مندوں کی موت

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی پی اور ہوم سکریٹری موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں:

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی،حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی،وزیر امور داخلہ امت شاہ ،یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر غم کا اظہار کیا۔

نئی دہلی/ہاتھرس: 2 جولائی( عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)اتر پردیش کے ہاتھرس میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سکندرراؤ تھانہ علاقہ کے پھولرائی گاؤں میں آج بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 116 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی پی اور ہوم سکریٹری موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔صدردروپدی مرمو نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے لوک سبھا میں بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بات کی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہاتھرس حادثے کی صورتحال پر براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اے ڈی جی، آگرہ اور کمشنر، علی گڑھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزراء لکشمی نارائن چودھری اور سندیپ سنگھ جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو جائے حادثہ پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ “اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ سے کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں” حکومت اور انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔رسہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے تمام کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ راحت اور بچاؤ میں اپنا تعاون فراہم کریں۔وہیں وزیراعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ حادثہ دل کو تکلیف پہنچانے والا ہے، ریاستی حکومت جنگی پیمانے پر ریلیف کا کام کررہی ہے، مہلوکین کے ورثاء کوہر طرح کا تعاون کی یقین دہانی کی ہے اور انہیں صبر سے کام لینے کی اپیل کی۔

Related posts

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya

ہماری پارٹی جمہوریت کی بنیاد پر بھارتی قانون کے مطابق کام کریگی، ذات پات کا فرق رکھنے والے دور رہیں :عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Hamari Duniya

عید گاہ سے باہر، سڑک پر نماز پڑھنے کی یو پی سرکاری اجازت دے۔

میرٹھ کے شہر قاضی زین الساجدین نے اتر پردیش کے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر سڑک پر نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔:

Hamari Duniya