جموں(ایچ ڈی نیوز)۔
جموں وکشمیر میں گزشتہ مہینے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے دہشت گردوں کے ذریعہ آپریشن آل آؤٹ چلایا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں جموں ضلع کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ایک تصادم میں 4 دہشت گردوں کو ہمارے بہادر جوانوں نے موت کی نیند سلادیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں تین نامعلوم دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے سدھرا علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔جس کے نتیجہ میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے بعد اب اطلاع مل رہی ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کشمیر میں بڑی سازش کو انجام دینے کی تیاری میں تھے۔ جس ٹرک سے دہشت گرد آئے تھے اس میں بڑی تعداد میں گولا بارود اور اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔