33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی علاقائی خبریں

بین الاقوامی یوگا ڈے : باقاعدگی سے یوگا کرنے سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی صحت مند رہتا ہے،یوگا قدیم ہندوستان کا تحفہ ہے: جمال صدیقی

یوگا ڈے کے موقع پر درگاہ مٹکا پیر صحن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی طرف سے یوگاسن کا مظاہرہ کیا گیا۔:

دہلی:21جون(ایچ ڈی نیوز) بین الاقوامی یوگا ڈے پر جمعہ کو ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں یوگا ڈے منایا گیا۔ اسی سلسلے میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے دہلی میں واقع درگاہ حضرت ابوبکر طوسی حیدری قلندری (مٹکا پیر) کے سجادہ نشین شاہد عباسی کی قیادت میں درگاہ کے صحن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وہاں موجود لوگوں کے ساتھ یوگا کیا۔اس موقع پر جمال صدیقی نے کہا کہ یوگا قدیم ہندوستان کا تحفہ ہے۔ پچھلی دہائی میں لوگ یوگا کے بارے میں بہت زیادہ بیدار ہوئے ہیں اور اس کی طرف جھکاؤ بھی بڑھ رہا ہے۔ بی پی اور شوگر سمیت مختلف امراض میں مبتلا افراد ایسے ہیں جنہوں نے یوگا کرنے کے بعد ادویات لینا چھوڑ دی ہیں اور مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں۔ یوگا کے ذریعے کئی طرح کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے باقاعدگی سے یوگا

Related posts

کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102 ویں یوم تاسیس جشن تقریبات کا آغاز

Hamari Duniya

ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر میں طلبہ و طالبات کے لیے افطار کا انعقاد

Hamari Duniya