26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
سعودی عرب

عازمین حج کے لیے دنیا کا بہترین ٹرانسپورٹیشن سسٹم

عازمین حج کی 7700 پروازیں سعودی عرب پہنچیں گی:

سعودی عرب: عرب نیوز کے مطابق حج کی 7700 پروازیں سعودی عرب پہنچیں گی، سعودی وزیر الجاسر نے کہا ہے کہ رواں سال عازمین حج کو لے کر 7700 پروازیں سعودی عرب کے چھ ہوائی اڈوں پر پہنچیں گی۔ ان حاجیوں کے لیے 27000 سے زائد بسیں، تیز رفتار الحرمین اور المشر ٹرینیں خدمت میں ہوں گی۔ اس کے علاوہ طبی عملہ اور ہزاروں ملازمین کو حج کے لیے خصوصی ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔سعودی حکومت نے حاجیوں کے لیے ایک نئی اسمارٹ ایپ اور حج سہولت ایپ بھی لانچ کی ہے۔ حاجی اس پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ اس سال، جدہ میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے حج کے منظم اور جامع انعقاد کے لیے کئی اضافی کوششیں کی ہیں۔ اس سال حج 14 جون یا اس کے آس پاس شروع ہونے کا امکان ہے اور 19 جون کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا آئی پی ایل میں خصوصی دلچسپی

Hamari Duniya

ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پرہوگی بات

Hamari Duniya

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے دی روضہ رسول پر حاضری

Hamari Duniya