9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے دی روضہ رسول پر حاضری

Masjid e Nabvi

ریاض،24مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے مطابق ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں روزہ داروں کو غیر معمولی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انتظامی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد 9,818,474 تک پہنچ گئی۔ اس دوران 739,702 ہزار زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کام کیا زائرین اور نمازیوں کے داخلے کو مرکزی اور ذیلی کوریڈورز پر تقسیم کیا گیا تاکہ نقل و حرکت کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔زائرین اور نمازیوں میں زمزم کے پانی کی تقریباً 195,800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد 2,908.53 تک پہنچ گئی۔مقامی رہ نمائی سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد 132,893 تک پہنچ گئی۔ 26,910 زائرین نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔

Related posts

سیاحوں کے توجہ کا مرکز بن رہے ہیں سعودی عرب کے یہ شہر

Hamari Duniya

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ایس آئی او اے ایم یو زون نے بھیجے 80خیمے

Hamari Duniya

نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ ، 5.8 شدت کے زلزلے سے متعدد افراد زخمی ، متعدد مکانات کو نقصان

Hamari Duniya