29.3 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

آذربائیجان : روسی دفاعی نظام نے جہاز کو نشانہ بنایا

باکو 27 دسمبر (ایجنسیاں) آذربائیجان کے جہاز کو قازقستان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے جہاز کو مار گرایا ہے۔ یاد رہے یہ پرواز بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے بات کرتے ہوئے چار مختلف ذرائع نے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے یہ مسافر جہاز قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب تباہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں 38 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔

آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 باکو سے گروزتی کے لیے جارہی تھی۔

روسی ایوی ایشن نے کہا یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ یہ پرندوں کے ٹکرانے سے بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم حکام کی طرف سے اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ پرواز نے سمندر عبور کیوں کیا۔

آذربائیجان، روس اور قازقستان کے حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب ایران کی حمایت میں بول پڑا

Hamari Duniya

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Hamari Duniya