33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

خواتین کے تحفظ کو لے کر دہلی کانگریس کے صدر کیجریوال حکومت پر برس پڑے

Delhi Congress President Anil Chaudhary

نئی دہلی ، 11 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل نے کہا کہ کیجریوال حکومت خواتین کی حفاظت کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ خواتین دارالحکومت میں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ ان کے دور میں خواتین کو ہراساں کرنے ، چھیڑ چھاڑ ، جنسی زیادتی ، چھینا جھپٹی اور گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
چودھری نے ہفتہ کو ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے کانگریس حکومت کی’لاڈلی یوجنا‘اور خواتین کی حفاظت کے لیے ہیلپ لائن نمبر کو ختم کر دیا ہے۔ چودھری انیل کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال نے گزشتہ 09 سالوں میں خواتین کی حفاظت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نربھیا واقعہ کے بعد خواتین کی حفاظت کے لیے مختص 390 کروڑ کی رقم کا صرف 05فیصد خرم کرنا خواتین کی تحفظ کے تئیں کیجریوال کا اصلی چہرہ کو بے نقاب کرتا ہے۔
چودھری انل کمار نے کہا کہ کیجریوال حکومت سی سی ٹی وی کیمرے، بسوں میں مارش اور خواتین کو مضبوط بنانے کی سمت میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی گھوٹالہ دہلی کے عوام کے سامنے آئے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے خراب اور سڑکوں پر ضروری لائٹ کے کھمبے نہیں ہونے کی وجہ سے خواتین کے ساتھ جرائم بڑھ رہے ہیں، جس پر کیجریوال کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

Related posts

ہنر اور صلاحیت کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور جرمنی کے درمیان معاہدہ 

Hamari Duniya

ایران کے وزیرخارجہ نے قطر میں حماس کے سربراہ سے کی ملاقات

Hamari Duniya

ملکی ورثے اور وجود کو محفوظ رکھیں: سید ظفر محمود

Hamari Duniya