29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کوہلی نے آئی پی ایل 2023 میں ریکارڈز کی جھڑی لگادی

Virat Kohli Record

نئی دہلی، 19 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چار سال کے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے جمعرات کو سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔ آئی پی ایل میں یہ ان کی چھٹی سنچری ہے۔ اسٹار بلے باز نے اپریل 2019 کے بعد اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری بنائی تھی۔

یہ آئی پی ایل 2023 میں کوہلی کی پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے سابق ساتھی کرس گیل (6) کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ کوہلی اب لیگ کی تاریخ میں کرس گیل (6) کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بن گئے ہیں۔

آر سی بی کے اوپنر کوہلی اچھی فارم میں تھے لیکن ان کی سست شروعات کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم جمعرات کی رات انہوں نے 62 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کرکے اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔میچ کے 18ویں اوور میں کوہلی 100 رن بنانے کے بعد بھونیشور کمار کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

میچ کی بات کریں تو سن رائزرز حیدرآباد نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کساسین کی شاندار 104 رن کی سنچری کی بدولت 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 186 رن بنائے۔ جواب میں آر سی بی نے وراٹ کوہلی (100) کی سنچری اور کپتان فاف ڈو پلیسس (71) کی نصف سنچری کی بدولت 19.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رن بنا کر 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

Related posts

بائیکاٹ گینگ کے زخموں پر وزیراعظم مودی نے پھر نمک رگڑدیا۔ اب پارلیمنٹ میں فلم پٹھان کی تعریف کی

Hamari Duniya

ٹی ایم سی کے ترجمان کو گجرات پولس نے کیا گرفتار،یہ ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام بٹلہ ہاﺅس میں 67 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

Hamari Duniya