28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

ملک میں کمیونل پولیٹکس کی کوئی جگہ نہیں

IUML

انڈین یونین مسلم لیگ کی کانٹی ٹیوشن کلب نئی دہلی میں پریس کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی 19مئی(ایچ ڈی نیوز)۔

انڈین یونین مسلم لیگ کی سب سے اعلی سطحی کمیٹی پولیٹکل ایڈوائزری کی کانٹی ٹیوشن کلب نئی دہلی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمیٹی کے صدر صادق علی تھنگل صاحب،پارٹی کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین ،پارٹی کے نیشنل جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی صاحب،مسلم لیگ کے چاروں ممبران پارلیمنٹ پارٹی کے نیشنل آرگنائزر ای۔ٹی محمد بشیر،عبدالصمد صمدانی ،پی وی عبدالوہاب ،نواز عنی اور ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے اسپیشل ایڈوائزری کے ممبران شامل ہوئے۔
اس کمیٹی کا دہلی میںآنا اور میٹنگ کرنا، پریس کانفرنس منعقد کرنے کامقصد راجدھانی دہلی میں پارٹی کیلئے نیشنل ہیڈکواٹر بنانے کیلئے جگہ کا تعین کرنا ہے۔اس میٹنگ میں تفصیلی ڈسکشن ہونے کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل اور مسلم پرسنل لاء کے فعال ممبر ظفر یاب جیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی گئی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا ء کی گئی۔
اس پریس کانفرنس میں پارٹی کے نیشنل جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی جیت میں مسلم لیگ نے اہم رول ادا کیا ہے ۔پارٹی کے تمام بڑے لیڈران نے کرناٹک میں جاکر کانگریس کی حمایت کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح مسلمانوں کا ووٹ تقسیم نہ ہو اور ایک طرفہ کانگریس کو ووٹ جائے اس کے لیے مسلم لیگ نے پوری کوشش کی اور اپنے کیڈر کو قصبہ قصبہ گائوں گاؤں کمپینگ کیلئے روانہ کی ۔

انہوں نے کرناٹک کے لوگوں اور کانگریس کو اس جیت کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب اس ملک میں کمیونل پولٹکس کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔بی جے پی اس ملک کو جس راستے پر لے جانا چاہتی ہے وہ اب اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی ۔سائوتھ انڈین نے پورے ملک کے عوام کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ اس ملک میں قانون کا راج چلے گا ،آئین کا راج چلے گا۔کسیکمیونل ایجنڈے کا راج نہیں چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں پارٹی کے پلیٹینم جبلی جشن کا اختتامی پروگرام دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے تمام سیکولر پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ٹھیک اسی طرح جس طرح گزشتہ ماہ چنئی میں پارٹی کا 75واں سالہ جشن منعقدکیا گیا تھا۔انہوں نے کہا انڈین یونین مسلم لیگ کانگریس کے بعد ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جو 1948کے اپنے قیام سے لیکر اب تک ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپنے ممبران بھیجتی چلی آرہی ہے۔ بیشک یہ تعداد سائوتھ انڈیا میں زیادہ ہے اور نارتھ انڈیا میں کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پارٹی یہاں سرگرم نہیں ہے بلکہ پارٹی پورے ملک کی اقلیتوں ،دلتوں کے مسائل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئی ہے اور ان کی آواز کو بلند کرنے کا کام کرتی رہی ہے۔ملک بھر جہاں جہاں بھی ناگفتہ بہ حالات آئے پارٹی بڑھ چڑھ کر رفاہی اور فلاحی کام کرتی ہے۔
اس موقع پرآل انڈیا نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر، دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری، یوتھ لیگ کے قومی جنرل سکریٹری شیبو میران ،مفتی فیروز الدین مظاہری،محمد شازو، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔

Related posts

اتراکھنڈ میں شدید بارش اور بادل پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ، 13 لاپتہ

Hamari Duniya

جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں سالانہ امتحان کاآغاز

Hamari Duniya

عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں خوب دہاڑا

Hamari Duniya