October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

یوپی میں بی جے پی کی حالت ٹھیک نہیں،پارٹی میں بغاوت کے آثار، بی جے پی ایم ایل اے نے اٹھائے سوال

BJP MLA

جونپور،13جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
اس وقت اتر پردیش بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ابھی تک این ڈی اے کی حلیف پارٹیاں ہی بی جے پی حکومت کو گھیر رہی تھیں لیکن اب خود اس کے لیڈران ہی ریاستی قیادت پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔ ایک بی جے پی ایم ایل اے نے اپنی ہی پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ایم ایل اے نے یوپی میں پی ڈی اے کے مقابلے بی جے پی کی پوزیشن کو کمزور بتایا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
دراصل جونپور کی بدلا پور سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے رمیش مشرا نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے موجودہ حالات کو خراب قرار دیا ہے۔بی جے پی ایم ایل اے کے مطابق موجودہ حکومت کی حالت بہت خراب ہے۔ اس صورتحال کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 2027 میں بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی۔ ایم ایل اے رمیش مشرا نے کہا ہے کہ 2027 کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت کو بڑا فیصلہ لینا ہوگا اور پوری طرح سے اتر پردیش کے انتخابات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ بی جے پی کارکنوں اور لیڈروں کو انتخابات میں پوری توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بن سکے۔
بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 14 جولائی کو راجدھانی لکھنو میں ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی ایم ایل اے کے اس بیان نے سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں یوپی میں بی جے پی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ ریاست کی کل 80 سیٹوں میں سے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کو 36 اور انڈیا بلاک کو 43 سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ ایک سیٹ کسی اور کے کھاتے میں گئی ہے۔

Related posts

زائرین طواف کے دوران مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں:حرمین شریفین کے نگران ادارے کی اپیل

Hamari Duniya

ہنڈن برگ کیس: میڈیا رپورٹنگ  پر پابندی عائد کرنے کی درخواست خارج

Hamari Duniya

بوہرہ برادری کے مذہبی رہنما بنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چانسلر  

Hamari Duniya