ضمنی انتخابات کی تیرہ اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے چار سیٹیں جیت لی ہیں۔ ٹی ایم سی نے چار سیٹیں جیتی ہیں۔ آپ نے پنجاب میں جالندھر ویسٹ سیٹ جیت لی ہے۔ بی جے پی کو دو سیٹیں ملی ہیں۔ ڈی ایم کے نے ایک سیٹ جیت لی ہے۔ بہار کی روپولی سیٹ پر آزاد امیدوار شنکر سنگھ جیت حاصل کی
قاضی نظام الدین منگلور
نئی دہلی:13جولائی
(ایجنسیاں/عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)انڈیا اتحاد نے ملک کی سات ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے کو دھول چٹائی ہے، اوراسمبلی کی 13سیٹوں میں سے10 سیٹیوں پر فتح حاصل کرلی ہے۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے 4-4 امیدواروں نے جیت درج کرنے میں کامیاب رہے۔ بی جے پی کو صرف 2 سیٹوں پر ہی کامیابی ملی ہے۔ بہار کی روپول اسمبلی سیٹ، رائے گنج، راناگھاٹ جنوبی، اور مغربی بنگال کی مانیکتلہ، تمل ناڈو کی وکراونڈی، مدھیہ پردیش کی امرواڑا، اتراکھنڈ کی بدری ناتھ اور منگلور، ہماچل پردیش کی تہرا، ہمیر پور اور نالہ گڑھ اور جالندھر سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ حکمراں جماعت کے دروڈ منیتر کشگم (DMK) نے ہفتہ کو وکراونڈی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 67,757 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ این ڈی اے کی گھٹکدل درل پٹاولی (PMK) 56,296 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ مدھیہ پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کملیش شاہ نے امرواڑہ (ایس ٹی) سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ شاہ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے دھیرن شاہ انوتی کو 3252 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی امیدوار کو 83,036 ووٹ ملے، جب کہ کانگریس کو 79,784 ووٹ ملے۔ادھر اترا کھنڈ کے مذہبی مقام بدری ناتھ اورمنگلور میں کانگریس امیدواروں نے بی جے پی کے امیدوار کو دھول چٹائی ہے۔اتراکھنڈ کے منگلور سے کانگریس امیدوار قاضی نظام الدین نے بی جی پی امیدوار کرتار سنگھ بھڑانہ کو کراتی شکست دی ہے۔قاضی نظام الدین نے منگلور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، کہا کہ بی جے پی امیدوار نے نوٹوں کی برسات کی اور عوام پر لاٹھیاں برسائی ،عوام کو ڈرانے کے لیے فایرنگ کی گئی ۔جس کا عوام نے منہ توڈ جواب دیا ہے۔
