32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

اگر آپ اس ویزے پر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائیں ہوشیار، جانا پڑسکتا ہے جیل، سعودی عرب کا انتباہ

Hajj Umarah travel

مکہ مکرمہ،19مئی ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے اس سال اس ویزے کے ساتھ حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت نے زور دیا کہ عمرہ ویزے کی میعاد پر عمل کیا جائے اور خاص طور پر مکہ مکرمہ کو چھوڑنے اور تین ماہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانے پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔
سعودی وزارت نے کہا کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اور حج پرمٹ یا ویزا نہ رکھنے والے افراد کو نقل و حمل کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی جائے گی۔ وزارت نے متنبہ کیا کہ حج سیزن کے قریب آنے پر جعلی اور گمراہ کن حج اشتہاری مہم چلانے والوں کی گرفتاری کی جائے گی۔ واضح رہے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ اور ملک بدری ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں بھی بڑے پیمانے پر ٹریلوس ایجنسیاں وزٹ یا عمرہ ویزے کے ذریعہ شہریوں کو حج کیلئے بھیجتے ہیں۔سستا پیکیج ہونے کی وجہ سے حج کے خواہش مندمعصوم شہری بھی ان کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔ اس لئے اگر بھی پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز سے حج کا ویزا لے کر سعودی عرب جانا چاہتے ہیں توسب سے پہلے حج جیسے مبارک عمل پر جانے سے پہلے اپنے ایجنٹ کے ذریعہ اس کی مکمل طور پر جانکاری حاصل کرلیں ورنہ کہیں آپ کو بھی جیل کے سلاخوں کے پیچھے نہ جاناپڑجائے۔

Related posts

ثانیہ مرزا نے بتادیا کب پروفیشنل ٹینس سے ہوں گی ریٹائر

Hamari Duniya

اب تلنگانہ کے کالجز میں بھی طالبات کے برقعہ پہننے پر پریشانی، امتحان دینے سے روک دیا گیا

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے متوفی شاہد قریشی کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کی

سرکار سے ہر ممکن تعاون دلانے اورجاں بحق شاہد کے اہل خانہ سے صبر کرنے اور پر امید رہنے کی تلقین کی۔:

Hamari Duniya