35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

قرآن کریم کی تعلیم سیکھنااورسکھانا دنیا کا افضل ترین عمل: مولانایعقوب بلند شہری

Maulana-Yaqoob-Bulandshehri

سہارنپور،09مارچ (احمد رضا ایچ ڈی نیوز)۔
قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حدیث مبارک کا علم سیکھنا اور سکھانا سب سے بڑا عمل ہے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم خود تعلیم حاصل کر یں اور اپنی نسلوں کو بھی علم کے زیور سے آراستہ کر یں تبھی ہمارے جینے اور زندگی گزارنے کا اصل مقصد پورا ہو گا۔
ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام کمشنری کی عظیم الشان نسوانی تعلیمی درسگاہ جامعہ الطبیات حبیب گڑھ میں ختم بخاری شریف کی روحانی تقریب کے بعد حسب روایت مجلس دعائیہ کا پروگرام ٹرسٹ کے صدر مولانامحمد وصی اللہ خان جلال آبادی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خلیل احمد دیوا مظاہر ی استاذ حدیث جامعہ فلاح دارین نےشرکت کی۔ مولانا خلیل اللہ نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق ہی زندگی گزاریں اور قرآن و حدیث پر غور و فکر بھی کریں ۔لڑکیوں کو تعلیم دلانا معاشرے کے لئے بہت ضروری ہو گیا ہے، کیونکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں عورتوں کا کردار ہم ہوتا ہے۔ ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو معاشرہ بھی علم کی روشنی سے منور ہوگا۔
پروگرام کے روح رواں جامعہ الطیبات کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ علم کے بغیر انسانی وجود اندھیری راتوں میں ٹھوکریں کھانے کی طرح ہے جو ہمیشہ بھٹکتا رہتا ہے۔ جاہل شخص علم کی روشنی سے محروم رہ کر اکثر ذلت اور خسارہ برداشت کرنے کو مجبور ہو تا ہے۔ اسلئے وقت رہتے سنبھل جاو¿ علم کو اپنی زندگی کا لازم حصہ بنا لو۔ خود پڑھو اور اپنی اولادوں کو علم سکھاو¿ تاکہ ہم سبھی کا دین بھی سنورجائے اور دنیا میں بھی ہم سبھی عزت حاصل کر سکیں ۔
ناظم اعلیٰ مولانامحمد یعقوب بلند شہری نے جامعہ کی گزشتہ کار گزاریاں گنائی اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی نیز جامعہ کے تعلیمی تعمیری منصوبوں کی جانکاری بھی مہمانو ں کو تفصیل کے ساتھ فراہم کرائی۔ اپنے خطاب کے آخر میں مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے کہا کہ اپنے اعمال کا محاسبہ ضرور کرنا چاہئے تاکہ ہم حقیقت سے متعارف رہیں۔ ختم بخاری شریف کی اس مبارک دعائیہ مجلس میں دولڑکیوں کے نکاح بھی پڑھائے گئے جو پیارے نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے عین مطابق مظاہر علوم کے مفتی عبد الحسیب مظاہری نے پڑھائے۔ اس موقع پر مولانا محمدقاسم ناظم مدرسہ تعلیم القرآن نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علم کو دین اور دنیا کے لئے لازم قرار دیا۔ دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانامحمد یامین قاسمی نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بناءیہ زندگی کچھ بھی کام کی نہیں، علم کے بغیر انسان مردہ دل اور دماغ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور رہتا ہے جبکہ عالم شیر کی مانند زندگی کے مراحل طے کر تا ہے۔ اس روحانی تقریب میں مولانا محمد انور مقامی میوات ، حاجی محمد یونس ایم ایل اے مصطفی آباد دہلی ، قاری محمد طیب و غیرہ نے بھی کلیدی خطاب فرمایا۔
جلسہ کا آغاز حافظ احمد شاہ نے قرآن پاک کی تلاوت و جامعہ ہذا کے استاد مفتی مجیب الرحمن کی نعت پاک سے ہوا ۔پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں اوربالخصوص خواتین نے شرکت کی۔ خاص طور سے عالم دین اور مفکر اسلام شاہ عتیق احمدخانقاہ رحیمیہ رائے پور کے ساتھ ساتھ مفتی محمد صالح السنی مظاہری نائب ناظم جامعہ مظاہر علوم، حافظ منظر علی انصاری ، مفتی محمد اشرف اعظمی، قاری محمد خالد، مولانا سعود النفر مظاہری، مولانا مسعودا لظفر مظاہری، مولانا محمود الظفر ندوی، مفتی محمد سالم قامی مفتی محمد حذیفہ ، حافظ محبوب، مولانا رفاقت علی، حاجی محمدعلی قاری، محمد راغب حسین ، قاری محمد قربان، نعیم احمد، عبدالستار، محمدشہزاد، حمد بابر،نور محمد، ، مولانا ریاض الاسلام قاسمی، خورشید احمد، قاری شاہجہاں، ماسٹر شہراز خان ، حاجی محمد رفیع، محمد فرقان، حاجی رئیس احمد، جاوید ملک، راشد خان وغیرہ کے علاوہ کافی تعداد میں دیگر ذمہ دار حضرات بھی اس مبارک موقع پر شریک رہے۔

Related posts

’اورنگ آباد آمد پر مشہور و معروف اسلامی اسکالر مولانا عطاءالرحمن قاسمی کا استقبال

Hamari Duniya

اگر صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کومانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے!۔

Hamari Duniya

ملک میں نفرت کے خاتمہ کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ، مسلم دانشوروں کے پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ کے پرنسپل سکریٹری کی شرکت

Hamari Duniya