22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے اردو میں اینیمیشن فلم ریلیز

Khana e Kaba

مکہ مکرمہ،15فروری:مکہ مکرمہ کی فلاحی و دعوتی سوسائٹی ’اجیاد‘ نے غیرملکی کمیونٹی کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کی وضاحت کی گئی ہے۔ فلاحی سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ضیوف الرحمان مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔
واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ بعض اہم امور کی انجام دہی میں انجانے میں غلطی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جو تین زبانوں میں تیار کی ہے۔

Related posts

’ہر ضرورت ہوگی پوری، دہلی میں کانگریس ہے ضروری‘ کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی وائرل

Hamari Duniya

Nazul Property Bill: تویوپی میں زلزلہ کا’نزول‘ ہوگا،یوگی حکومت کے پراپرٹی بل پر برج بھوشن سنگھ کا انتباہ

Hamari Duniya

اداکار انوپم کھیر نے تاج محل کا دیدار کیا

Hamari Duniya