26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں قطر متحدہ عرب امارات

کئی سالوں کے بعد دو عرب ممالک کے درمیان رشتے بحال، سفارتخانے کھل گئے

Qatar UAE

دوحہ،19جون(ایچ ڈی نیوز)۔
قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد آج بروز پیر دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
قطر کو 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلائ میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔
ریاض اور قاہرہ نے 2021 میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Related posts

کنگارووں کی دھلائی کرکے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا بھارت، ملک بھر میں جشن کا ماحول

Hamari Duniya

امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھروسہ نہیں، خفیہ دستاویزات نے پینٹاگن کو بے نقاب کردیا

Hamari Duniya

ملی رہنما پروفیسر اختر الواسع صاحب سے علیزے نجف کی ایک خصوصی ملاقات 

Hamari Duniya