34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت

ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ایماء پر ریاست بھر کے ضلعی دفاتر میں چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت پروگرام ایس پی دفاتر میں منعقد کیے گیے:

مظفر نگر:29مئ(عزیز الرحمن خاں/ ایچ ڈی نیوز) مظفرنگر میں سابق وزیر اعظم کسان مسیحا بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی برسی پر سماج وادی پارٹی اراکین نے ان کی تصویر کی گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کی۔ ضلع میڈیا انچارج ساجد حسن نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ایماء پر چودھری چرن سنگھ جی کی برسی پر خراج عقیدت پروگرام کے تحت ریاست بھر کے ایس پی دفاتر میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ایس پی ضلع صدر ضیاء چودھری ایڈوکیٹ، ایس پی ضلع نائب صدر سومپال سنگھ بھاٹی، ایس پی ضلع میڈیا انچارج ساجد حسن، سماج وادی یوجن سبھا کے ضلع صدر کپل ملک، ایس پی کے ضلع سکریٹری پون پال، وپن چودھری ایڈوکیٹ، ایس پی کونسلر حسیب رانا، ایس پی لیڈر رامپال سنگھ پال، املک پردھان، حسین رانا، سیدو رانا اور ایس پی کے متعدد پارٹی عہدیداران نے چودھری چرن سنگھ مزدوروں اور غریبوں کو ان کی تاریخی جدوجہد کی آواز قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Related posts

ہر ایک کیلئے تعلیم  ضروری ہے: ڈاکٹر ایس فاروق

Hamari Duniya

نہایت ہی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ نوٹ تبدیل کروائیں:مکرم سیفی

Hamari Duniya

بی جے پی حکومت میں ہی اقلیتوں کے مفادات محفوظ ہیں

Hamari Duniya