13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تعلیم کے بغیر انسان کو بیٹھنے کا سلیقہ بھی نہیں آتا:ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی

Azamgarh

اعظم گڑھ، 25 دسمبر(عبد الرحیم شیخ)۔ لال گنج بلاک کے بیری ڈی گاؤں میں مدرسہ انجمن اسلامیہ کے صحن میں تنظیم احیاء مکاتب و بیری ڈی ایجوکیشنل سوسائٹی کی مشترکہ کاوش سے انگریزی تقریری مقابلہ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان سلیقے سے بیٹھ بھی نہیں سکتا تعلیم کے ذریعے بنیادی مقصد کو انسان حاصل کر سکتا ہے تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی مقصد ہے کہ انسان اپنے پالنے والے خالق کو پہچان سکیں۔ہمارے یہاں لوگ نام و نمود کے لیے کرکٹ اور مشاعروں کو کراتے ہیں جس سے سماج کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس طرح کے پروگرام سے بچوں کے حوصلے بڑھتے ہیں اور اگے چل کر یہ بہت بڑے مقرر مولوی ڈاکٹر اور انجینئر ہوں گے۔ہمارے سماج کے بہت ایسے کروڑپتی ہیں جن کو بات کرنے کا بھی سلیقہ نہیں ہے۔انسانوں کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کی شناخت کراتے ہوئے کی اے انسان تو بندہ ہے کسی نے تم کو پیدا کیا اور کچھ دن اس دنیا میں ائے ہو اور یہ زندگی بہت قلیل ہے واپس جانا ہے۔ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم لوگ دو کام کریں جس سے اپسی بھائی چارہ پیار محبت قائم رہ سکے پہلا کام یہ ہے کہ بلا مذہب تفریق کیے ہمیں کسی بھی ہاسپٹل میں جانا چاہیے اور وہاں جا کر مریضوں کی عیادت کریں یہ بہت بڑی خدمت خلق ہوگی اس کے بعد کسی جیل کے گیٹ پر جا کر کھڑے ہوں اور وہاں دیکھیں کہ بہت سے بے گناہ قیدی اس جیل میں قید ہیں ان کے لوگوں سے ملاقات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انسان کا کیا درد ہوتا ہے خدمت خلق کے ذریعہ ہم اپس میں پیار اور محبت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے وقتا فوقتا ہوتے رہنا چاہیے تاکہ ہمارے یہ ہونہار بچے اگے چل کر اپنا اپنے علاقے کا اور ملک کا نام روشن کر سکے۔ڈاکٹر شاہنواز عالم خان اصلاحی نے اقرا بسم ربک الذی خلق کو پڑھا اور ان ہی ایات کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت افادیت اور ضرورت کے بارے میں پر مغز خطاب کیا۔ اس انگریزی مقابلے میں پہلا انعام پانے والے طالب علم ہیں حسان احمد علی گڑھ مسلم یونورسٹی،دوسرا انعام زویا فردوس ناظم گلس انٹر کالج دونا،تیسرا انعام بیگ زویا سہراب اسلامک اسکول بندرا بازار،محمد عمار خان نورجہاں چلڈرن اسکول دونا۔
پروگرام کا اغاز حافظ شفیع الدین کی تلاوت قران پاک سے ہوا۔ اس پروگرام میں جن اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا ان میں نور جہاں چلڈرن اسکول دونا،شیخ مسعود انٹر کالج فریہا ،خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور،مدرسہ اسلامیہ لہبریہ،اسلامک پبلک اسکول بندربازار،مدرسہ انجمن اسلامیہ بیریڈی،کے تقریباپچاسوں طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ماسٹر ہارون رشید اور نظامت ماسٹر مبصر ابو سالم نے کی ۔ اس پروگرام کے جج تھے یاسر عرفات،قیصر نسیم،سالم شیخ۔ اس موقع پر خاص طور سے بیری ڈی گاؤں کے پردھان رئیس احمد عرف چنو،ماسٹر نفیس احمد،ماسٹر محمد اصف،سر نسیم، فہیم احمد لئیق احمد، شبیر احمد، محمد فیض انصر نسیم،محمد التمش موجود تھے۔

Related posts

اُمید ہیلتھ کیئرسینٹرکا افتتاح، علاج و معالجہ کی خدمات کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے:ڈاکٹر خورشید احمد 

Hamari Duniya

سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے تین افراد کے قتل کا معاملہ: مقتولین کے بھائی کے الزام پر انعام اللہ فلاحی کی صفائی

Hamari Duniya

مرحوم مولانا ندیم الواجدی میرے عزیز دوست تھے , دوستوں کے حلقوں میں اس اندوہ ناک خبر سے بھونچال سا آگیا ہے : نواز دیوبندی

Hamari Duniya