26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
کھیل

ٹینس کے مداحوں کو مایوسی،سنسناتی ماسٹرس سے دنیا کا بڑا کھلاڑی دستبردار

Andy Murray

سنسناتی، 15 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
سابق عالمی نمبر ایک قدآورٹینس کھلاڑی اینڈی مرے پیٹ میں تکلیف کے باعث پیر کو دیر گئے سنسناتی ماسٹرس سے دستبردار ہو گئے۔برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے، جو گزشتہ ہفتے ٹورنٹو میں جینک سنر کے خلاف اپنے تیسرے راو¿نڈ کے میچ سے دستبردار ہو گئے تھے، سنسناتی ماسٹرس کے پہلے راو¿نڈ میں 11 ویں سیڈ کیرن خاچانوف کے خلاف کورٹ میں نہیں جائیں گے۔
36 سالہ مرے نے دو گھنٹے 47 منٹ تک جاری رہنے والے دوسرے راو¿نڈ کے مقابلے میں کینیڈا کے میکس پورسل کو ناک آو¿ٹ کرنے کے لیے درد کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس ایونٹ سے دستبردار ہونے کے بعد، انہوں نے سنسناتی کا سفر کیا، لیکن مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوسکے۔رولینڈ گیروس کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ سے ہارنے کے بعد سے خاچانوف نے مقابلہ نہیں کیا ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری شکشت پر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر کسا طنز

Hamari Duniya

آخر کارشعیب ملک نے دوسری شادی کرلی،ثانیہ مرزا نے دیئے طلاق لینے کے اشارے

Hamari Duniya

شاہد آفریدی نے شیئر کی بیٹی انشا کے نکاح کی پہلی تصویر، لکھا جذباتی پوسٹ

Hamari Duniya