نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گانگولی انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی فرنچائز دہلی کیپٹلز میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہیں دہلی نے کرکٹ آف ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گنگولی آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ ساتھ دبئی اور پریٹوریا کیپٹلز کے آپریشنز کی بھی نگرانی کریں گے۔ گنگولی آئندہ سیزن کے لیے ڈی سی کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس سے پہلے گنگولی آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) اور پونے واریئرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ لیگ میں ان کی آخری شرکت 2012 میں پونے کی فرنچائز کے لیے ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ، گنگولی 2019 میں دہلی کیپٹلز کے سرپرست تھے۔ سابق بھارتی کپتان نے حال ہی میں بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔