نئی دہلی،15 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
ایس آئی او اے ایم یو زون نے موسم سرما کے لیے80 خیمے دہلی میں ترکیہ سفارت خانے کے حوالے کیئے تاکہ بحالی کی جاری سرگرمیوں میں مدد کی جا سکے۔ ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے متاثر افراد کے لیے طلباء سے امدادی رقم جمع کرنے کے لیے ایس آئی او اے ایم یو کے اقدام کو زبردست پذیرائی ملی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایس آئی او کیڈرز کی ایک ماہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد زونل سکریٹری ایم حذیفہ اور آرگنائزنگ سکریٹری محمد منیب نے 80 سرمائی خیمے دہلی میں ترک سفارت خانے کے حوالے کیئے۔
ایس آئی او نے اے ایم یو کے طلباء کی جانب سے اپنی سرگرمیاں اسی ہفتے شروع کیں جب دوبارہ زلزلہ آیا تھا۔ امدادی کاموں کو طلباء کی طرف سے بہت زیادہ مثبت ردعمل ملا۔ رلیف فنڈ جمع کرنے کا کام ترک اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔
کیڈرز کا کہنا ہے کہ امدادی مقصد میں ریاست کا ایک پہلو بھی ہے جو کہ ذیلی یکجہتی سے بالاتر ہے۔ اس مقصد کے لیے طلبہ کے مثبت ردعمل نے بھی امدادی کام کو قابل ذکر بنا دیا۔
زونل صدر نضال سراج کا کہنا ہے کہ “جمع کرنے کی مہم چلانا ایک بڑا کام تھا جس میں پورے کیمپس کا احاطہ کیا جائے ۔ لیکن کیڈرز کی شدید کوششوں سے، اب ہم نے ترکیہ اور شام میں اپنے بھائیوں کو اپنی دلی حمایت پیش کی”۔ انہوں نے ان طلباء کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ے اس مہم کی تہہ دل سے حمایت کی۔
