30.9 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سپریم کورٹ نے سورو گنگولی اور جے شاہ کو دی راحت، عہدے پر رہیں گے برقرار

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو اپنے آئین میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت بنچ نے کولنگ آف پیریڈ کے انتظام میں ترمیم کی اجازت دی ہے۔ اب سورو گنگولی اور جے شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی اور ریاستی ایسوسی ایشن میں ایک مدت کے بعد کولنگ آف پیریڈ کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ دو میعاد کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سورو گنگولی اور جے شاہ اگلے تین سال تک اپنے عہدوں پر برقرار رہ سکتے ہیں۔
13 ستمبر کو عدالت نے اس سلسلے میں امیکس کیوری منیندر سنگھ سے تجاویز طلب کی تھیں۔ بی سی سی آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے منتظمین کے لیے تین سال کے کولنگ آف پیریڈ کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔ جسٹس آر ایم لودھا کمیٹی نے اپنی سفارشات میں تین سال کے کولنگ آف پیریڈ کی سفارش کی تھی۔

Related posts

آپ کے ساتھ آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر چودھری متین اور چودھری زبیر کو استقبالیہ

Hamari Duniya

بٹلہ ہاؤس  میں یونانی دواؤں کے ایک اور  نئے مرکز’شفا یونانی دواخانہ‘کا افتتاح 

Hamari Duniya

ایس بی آئی نے بی پی ایل آر کی شرح میں 0.7 فیصدکا کیا اضافہ کیا،یہ ہوا مہنگا

Hamari Duniya