16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اب پوری دنیا کو دکھائیں گےبھارت کی طاقت

Dr Ayaz Hashmi

 ، ہندوستان فارما کے میدان میں دنیا کی قیادت کرے گا، ڈاکٹر ایاز ہاشمی آئی سی پی ایم انڈیا چیپٹر کے ڈائریکٹر نامزد

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
پیس آلویز کے چیئرمین اور ہاشمی آرگنائزیشن گروپ کے رکن ڈاکٹر ایاز الدین ہاشمی کو فارمیسی اور میڈیسن کے لیے انٹرنیشنل کانفرنس برائے فارمیسی اینڈ میڈیسن (آئی سی پی ایم ) کے انڈیا چیپٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی پی ایم نے کہا کہ یہ تقرری یونانی، آیوروید اور ہربل نیٹ ورک کے مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں کو مدعو کرنے کے مواقع کو بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، تاکہ ہندوستان کے لوگوں کو دبئی میں 23-25 جنوری کو منعقد ہونے والے ان کے پروگرام میں شرکت کرنے میں مدد مل سکے۔ آئی سی پی ایم نے کہا ہے کہ اس تقرری کے بعد بھارت کے لوگ اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کے لیے بہ آسانی آسکیں گے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
آئی سی پی ایم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کا احاطہ کرتا ہے، جس میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تمام جی سی سی اورایم ای این اے (مینا) ممالک کے اہم عہدیداراور فیصلہ ساز لوگ شرکت کرتے ہیں اور شرکا اپنے ممالک کی چیزوں کو ان کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔اس کے ذریعہ سے شرکاءاپنے ملک کے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے میں اپنا اہم تعاون پیش کرسکیں گے۔ اس کے ذریعہ انہیں ہر ملک کے ہیلتھ اور فارما سے متعلق بہ آسانی جانکاری مل سکے گی، کیونکہ یہاں معروف صنعت کے ماہرین، کنسلٹنٹ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اور صحت کی دیکھ بھال کے اہم لوگ موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ایاز الدین ہاشمی کا تعلق فریڈم فائٹر فیملی سے ہے۔ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی ہندوستان میں فارما سیکٹر میں نمایاں خدمات ہیں۔
آئی پی سی ایم انڈیا کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کے بعد ایاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے فارما سیکٹر کو ترجیح دی ہے۔ یہ پلیٹ فارم بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کی طاقت کو پیش کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ شعبہ میں ہندوستان کی عظمت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے اور لوگوں کو دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور اس خطے میں ہندوستان کا فخر دیکھیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کی ملک کی عظمت کو دنیا کے سامنے پوری طاقت سے پیش کیا جائے اور دنیا کو دعوت دی جائے کہ وہ ہمارے ملک کے فارما سیکٹر سے فائدہ اٹھائیں۔

Related posts

ایل نے کیجریوال حکومت کی کمر توڑدی، اب کیا کریں گے وزیراعلی

Hamari Duniya

گجرات الیکشن سے قبل یکساں سول کوڈ کا جن بوتل سے باہر، امت شاہ کو صحیح وقت کا انتظار

Hamari Duniya

سعودی عرب کی صحت کے شعبہ میں بڑی کامیابی: دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ

Hamari Duniya