29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹینس کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر، یہ اسٹار کھلاڑی آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگیا

Australian Open

میلبورن(ایچ ڈی نیوز)۔

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن 2023 سے قبل زخمی ہو گئے ہیں۔ جوکووچ کو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ڈینیل میدویدیف کے خلاف وارم اپ میچ درمیان میں ہی چھوڑنا پڑا۔
21 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن، جنہیں گزشتہ سال آسٹریلین اوپن سے کورونا کی ویکسین نہ لگوانے پر ہٹا دیاگیا تھا، بدھ کو راڈ لیور ایرینا میں میدویدیف کے خلاف وارم اپ میچ میں صرف 40 منٹ کھیلے۔ جوکووچ کو پچھلے ہفتے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل 1 کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسکائی اسپورٹس نے جوکووچ کے حوالے سے کہا کہ”میں نے محسوس کیا کہ یہ کھنچاو¿ ہے اور میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ میں نے ایک سیٹ کھیلا اور میدویدیف سے معذرت کی اور وہ سمجھ رہا تھا۔ میں آسریلین اوپن سے قبل کسی بھی بڑی چوغٹ سے بچنا چاہتا ہوں“۔
جوکووچ کی تین سالہ ویزا پابندی نومبر میں ہٹا دی گئی تھی، جس سے وہ 16 جنوری کو ٹورنامنٹ شروع ہونے پر 10ویں آسٹریلین اوپن خطاب کے لیے مقابلہ کر سکیں گے۔
35 سالہ جوکووچ نے آسٹریلیا میں مسلسل 34 میچ جیتے ہیں، ان کی واحد شکست 2018 کے آسٹریلین اوپن میں جنوبی کوریا کے ہیون چنگ سے ہوئی تھی۔عالمی نمبر 1 کارلوس الکاراز کی غیر موجودگی میں دفاعی چیمپئن نڈال 2023 آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈڈ ہیں۔

Related posts

مودی حکومت کے نو سال – بجلی کے شعبے میں مکمل انقلاب

Hamari Duniya

مسلم عبادت گاہوں کے خلاف جاری شرانگیزی کی سرکاری سرپرستی ملک کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے

Hamari Duniya

Donald Trump: میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم خواتین کی جانب سے پردہ کئے جانے پر ردعمل کا اظہار

Hamari Duniya