26.8 C
Delhi
August 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد کی موت ،درجنوں افراد زخمی

New Delhi Railway station

نئی دہلی،15فروری: پریاگ راج مہا کمبھ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ، عقیدت مندوں کا ایک بہت بڑا ہجوم آستھا کی ڈبکی لگانے کے لیے پریاگ راج جانا چاہتا ہے۔ اس دوران نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ رات افسوس ناک بھگدڑ کی وجہ سے 18 افراد کی موت ہوگئی۔ اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ایل این جے پی اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔یہ افسوس ناک حادثہ اسٹیشن پر بھاری بھیڑ جمع ہونے اور اچانک ٹرینوں کا پلیٹ فارم بدلنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پریاگ راج میں مہاکمبھ میں اسنان کیلئے جانے والے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ پلیٹ فارم نمبر 13-14 پر جمع ہوگئی اور مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم ریلوے نے اس کی تفتیش کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

دہلی فائر سروس کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی،اور اس نے فوری طور پر 4 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مو قع پر روانہ کردیں۔اس کے علاؤہ مزید ایمبولینس کی گاڑیوں کو بھی جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔ ریلوے پولیس اور دہلی پولیس نے زخمیوں کو ایک این جے پی اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں داخل کرایا۔ اس افسوسناک حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔اور ایسے موقع پر شفافیت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مرنے والوں اور زخمیوں کی حقیقی تعداد بتانے کی اپیل بھی کی ہے ۔اس بھگدڑ کے بعد ایل جی وی کے سکسینہ اور اور قائم مقام وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ نے بھی اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Related posts

نیوزی لینڈ میں’گبرئیل طوفان‘ سے اب بھی 5 ہزار افراد لاپتہ ہیں

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ کیجریوال نے گجراتیوں کو سمجھایا کیسے بنے گا ہندوستان دنیا کا نمبر ون ملک

Hamari Duniya

مظاہرین کے سامنے جھک گئی ایرانی حکومت، کیا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya