33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

جنوبی کوریا میں ہیلو وین تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی

South Korea

سیئول۔ جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلووین منانے والے ہزاروں افراد تنگ گلیوں میں جمع ہوگئے تھے جس سے بھگدڑ مچی۔جنوبی کوریا کی میڈیا کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لوگوں کے کچلے جانے کے وجہ کیا بنی ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 151 افراد کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بھگدڑ سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، 100 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیﺅل میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہیلووین منایا جا رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔بھگدڑ سے متاثرہ بیشتر لوگوں کو دل کا دورہ پڑا تھا، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

یادیں!جب ملکہ برطانیہ الزبتھ نے دہلی برادر ہڈ سوسائٹی کا کیا تھا دورہ

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کے طلبائ کیلئے انگریزی کی کوچنگ پر پابندی، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Hamari Duniya

میسی نے سعودی عرب کے فٹ بال مداحوں کو مایوس کردیا،سعودی فٹ بال کلب کے پرکشش آفر کو ٹھکرایا، اس کلب میں شمولیت کا اعلان

Hamari Duniya