30.1 C
Delhi
July 24, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

شبلی کالج میں’شبلی ڈے‘ کی تیاریاں مکمل ہیں :ڈاکٹر اسفر علی

Asfar Ali

آعظم گڑھ،16 نومبر (نامہ نگار؍ ہماری دنیا دنیوز )۔

اتر پردیش کے ضلع آعظم گڑھ کا تاریخی تعلیمی ادارہ شبلی نیشنل کالج میں شبلی ڈے کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔کالج میں گزشتہ روز کروائے گئے مضامین کمپٹیشن،ڈیبیٹ کمپٹیشن،مہندی کمپٹیشن وغیرہ کے نتائج کا بھی اعلان ہوگا،اور طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر اسفر علی نے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ کالج میں شبلی ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف قسم کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پرنسپل موصوف نے کالج میں شبلی ڈے کے موقع پر معنقد ہونے والے پروگرام میں طلباء سے شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بچوں سے تعلیم کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی اپیل کی۔اس موقع پر شبلی کالج شعبہ اردو صدر پروفیسر محمد طاہر اور ڈاکٹر عقیل وغیرہ نے شبلی ڈے کے پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شبلی ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر افسر علی نے مزید بتایا کہ شبلی ڈے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

Related posts

Zakaria English High School پال گھر ضلع میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء 94کی حوصلہ افزائی، آئیٹا پال گھر کا شاندار تہنیتی جلسہ کامیابی سے ہمکنار

Hamari Duniya

ملک کا تابناک مستقبل اساتذہ پر منحصر: ڈی پی او اکھل ویبھو

Hamari Duniya

دیوی اہلیابائی ہولکر نے انسانیت کے مفاد میں تاریخی کام انجام دے: ضیاءچودھری ایڈووکیٹ

ایس پی کارکنان نے دیوی اہلیا بائی کی جینتی جوش و خروش سے منائی:

Hamari Duniya