17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ میں مجلس مشاورت(شوری) کا یک روزہ اجلاس اہم فیصلوں اور تجاویز کے ساتھ اختتام پذیر  

Purnia Madarsa

پورنیہ 6/نومبر(ایچ ڈی نیوز)
شمالی بہارکی عظیم دینی دانشگاہ جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ میں مجلس مشاورت (شوری)کا ایک روزہ اجلاس آج جامعہ کے احاطہ میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اراکین مجلس مشاورت کی موجودگی میں نمونہ اسلاف حضرت مولانا جمیل احمد رحمانی مہتمم جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ نے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہوئے معزز اراکین مجلس مشاورت کا شکریہ ادا کیااورجامعہ کے تعلیمی وتربیتی نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور باہمی مشاورت سے اسے مزیدمظبوط ومربوط کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
معروف سماجی کارکن اور جامعہ کے شوری کے فعال رکن مولانا سید طارق انور قاسمی نے جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ کا سرسری تعارف پیش کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور ادارہ کی انتظامی، تعلیمی کارکردگی کے اہم نکات پر مبنی مختصر رپورٹ پیش کی،جس پر تمام شرکاء نے اپنے اطمینان وامتنان کا اظہار کیا۔ صدر محترم الحاج کفیل احمد قریشی کی اجازت کے ساتھ اراکین مجلس مشاورت کے متفقہ فیصلوں سے تحلیل شدہ مجلس عاملہ کی دستور جامعہ کی روشنی میں پندرہ افراد پرمشتمل مجلس عاملہ کی تشکیل نو عمل میں آئی،جن میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا جمیل احمد رحمانی،الحاج کفیل احمد قریشی،جناب جاوید طفیل،مولانا افتخارالزماں قاسمی، الحاج منظرالاسلام،جناب عبد الواحد،الحاج حافظ معین الحق،انجینئر الحاج غیاث الدین،مولانا سید طارق انور قاسمی،پروفیسر مجیب صاحب،ایڈوکیٹ مختار احمد،جناب محفوظ الحسن،جناب جاوید صدیقی،انجینئر شبیر،حکیم انتصار،ایڈوکیٹ صبیح احمد،جناب علیم الدین کے اسماء شامل ہیں۔ مجلس شوری نے ادارہ کی تعمیر وترقی،نظم ونسق اور اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل کے سلسلے میں بھی اس کے تدارک پر غور وخوض کیا۔    حضرت مولانا افتخارالزماں قاسمی کی ملک وملت کے لئے فلاح وخیر کی دعاؤں کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

اُمید ہیلتھ کیئرسینٹرکا افتتاح، علاج و معالجہ کی خدمات کو انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے:ڈاکٹر خورشید احمد 

Hamari Duniya

عقیدت اور فضیلت والی رات، شب برأت روایتی انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya

معروف شعلہ بیان خطیب مولانا غیاث الدین سلفی کا سانحہ ارتحال اور پرنم آنکهوں سے سپرد خاک

Hamari Duniya