39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ہونہار ثناء ملک شیخ نے ایل ایل بی میں حاصل کی نمایاں کامیابی 

Sana Malik
ممبئی، 31جولائی (سراج شیخ ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر ممبئی (مہاراشٹر ) کے سابق وزیر ایم ایل اے نواب ملک کی ہونہار بیٹی ثناء ملک شیخ نے ایل ایل بی کے حالیہ امتحان میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور %71.43 فیصد نمبرات حاصل کر بہترین کامیابی درج کرائی اور تاریخی کارنامہ انجام دیا اور اپنا ،اپنے والد متحرم شیخ نواب ملک اور خاندان کا نام روشن کیا. ثناء ملک شیخ نے اپنی فن تعمیر کی تعلیم مکمل کی ہے اور وہ انوشکتی نگر حلقہ میں عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی سنبھال رہی ہے۔اس ڈگری کو حاصل کرنے کے لئے انھوں نے خوب محنت کی اور کامیابی حاصل کر کے ثابت کردیا ہیکہ اگر انسان کو آسمان میں بھی پرواز کرنے کی آزادی فراہم کی جاۓ تو وہ محنت و لگن سے فضاؤں میں ہر طرف کامیابی وکامرانی کی خوشبو بکھیر سکتا ہے۔
انھیں مشکل حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری وساری رکھا اور اپنے خوابوں کو پرواز دینے کا فیصلہ کرلیا اور اپنی پڑھائی مکمّل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے  ایک بہترین مثال قاںٔم کی اور وکیل بننے کا فخر حاصل کیا انکو اس شاندار اور بے مثال کامیابی پر ہر طرف سے ڈھیروں ساری پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور ان کی سراہنا کی جارہی ہے کہ سماج و معاشرے کی خدمات میں مسلسل مصروف رہتے ہوئے ساتھ ہی فیملی کی ذمہداریوں کو نبھاتے ہوئے اور مشکلات وچیلنجیزز کا سامنا کرتے ہوئے انھوں نے ایل ایل بی ڈگری مکمل کیا۔
مزید معلوم ہوکہ انہوں نے گریجویشن کے بعد وکیل بننے کا فیصلہ کیا اور اتنی مصروفیت ہونے کے باوجود خوب محنت کی اور وکیل بننے کا تاج حاصل کیا. امید ہے کہ وہ اپنے وکالت کے پیشہ میں داخل ہونے کے بعد بے پناہ و بےلوث خدمات انجام دے گی اور عام لوگ بھی ضرور ان کی قانونی صلاحیتوں سے مستفید ہوں گے۔ اس خوشی کے موقع پر چیتاکمیپ کے رہائش پزیر سماج سیوک راجو چودری و دیگر نے  انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور ایل ایل بی پاس ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انھوں نے تمام طبقے کی بیٹوں کو حوصلہ افزائی کا بہت بڑا پیغام دیا جو لاںٔق تحسین ہے۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا کیرانہ میں 85 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

نو منتخب ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے طب یونانی کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔:

Hamari Duniya

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ زمین کے سیکنڈ سروے میں دھاندلی کا الزام

Hamari Duniya

جامعہ اسلامیہ کے 324 طلباء کے درمیان گرم کپڑے تقسیم، بچے خوشی سے جھومے

Hamari Duniya