20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

لکھنؤ(ایچ ڈی نیوز)۔
شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کرشنا نگر کے تحت واقع وقف اچے مرزا نے ضلع انتظامیہ کی مدد سے تقریباً 5 بیگھہ وقف اراضی پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کو قبضہ دلایا۔ صدر علی زیدی کی لینڈ مافیا کے خلاف مہم وقف زمین پر قابض لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے، غیر قانونی قابضین چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، وزیر اعلیٰ یوگی کی حکومت میں قانون کی حکمرانی قائم ہے۔
ڈبل انجن سرکار کی مدد سے دوگنی رفتار سے کارروائی جاری رہے گی۔
بتا دیں کہ جمعہ کی سہ پہر ضلع اقلیتی بہبود افسر، ریونیو ٹیم نے پولس فورس کے ساتھ مل کر وقف اچے مرزا علال اولاد نمبر-T 987 گاو¿ں اورنگ آباد جاگیر کے کھسرہ نمبر 520 کو قبضے سے آزاد کرایا۔ متولی/ایڈمنسٹریٹر ہاشم عباس ولد مرحوم ظفر عباس کو ہدایت دی گئی کہ وہ قبضہ حاصل کرنے کے بعد وقف اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کو مطلع کریں۔

Related posts

جمعیۃ علمائ ہند کے اسٹیج سے آر ایس ایس کو متحدہ قومیت کی دعوت

Hamari Duniya

پارلیمنٹ میں کسی ممبرکے خلاف ایسی غیرپارلیمانی زبان کا استعمال اوراس پر کسی کارروائی کانہ ہونا انتہائی افسوسناک: مولانا ارشدمدنی

Hamari Duniya

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں حج 2024 کی تیاریاں زوروشور سے جاری ،افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل

Hamari Duniya