October 19, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

 منت میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے نظر آئے کنگ خان

Shahrukh Khan

اس وقت شاہ رخ اپنی فیملی کو وقت دیتے نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں’منت‘ میں بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
شاہ رخ خان ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک پرتعیش ’منت‘ بنگلے کے مالک ہیں۔ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان اور ابرام بنگلے کے سامنے والے لان میں فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ شاہ رخ اور کچھ دوسرے ان کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ ویڈیو شاہ رخ کے فین پیج پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ رخ کے مداحوں نے لکھا کہ جس طرح سے اس ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا ہے اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس میں کوئی پرائیویسی باقی نہیں رہی۔ ایک نے تو ان کا یہ کہہ کر مذاق بھی اڑایا کہ ”گھر ایسے ہی رہے تو شاہ رخ ورلڈ کپ بھی کروائیں گے۔“
ہندوستھان سماچار

Related posts

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر سنیل شیٹی نے کیا کہہ دیا کہ مانگنی پڑی معافی

Hamari Duniya

اب ساؤتھ فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان

Hamari Duniya

Bollywood News: شردھا کپور اور راہل مودی کی راہیں جدا

Hamari Duniya