20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر سنیل شیٹی نے کیا کہہ دیا کہ مانگنی پڑی معافی

Sunil Shetty

ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمت عام خاندان سے لے کر بالی ووڈ ستاروں کی فیملیز تک ہر طرف زیربحث ہے۔ ادھر اداکار سنیل شیٹی نے بھی ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کے کچن کو بھی متاثر کیا ہے اس لیے انہوں نے ٹماٹر کم کھانا شروع کر دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان پر کسانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا اور انہیں کسان مخالف بتایا۔ اس کے بعد سنیل شیٹی نے آخر کار اس معاملے میں معافی مانگ لی ہے۔
سنیل شیٹی نے انجانے میں کسانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ان سے معافی مانگی ہے۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ لوگوں نے ان کی باتوں کو غلط سمجھا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کسانوں کی حمایت کی ہے اور ان کے بارے میں منفی سوچنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ سنیل شیٹی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کسانوں کی حمایت میں کام کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ دیسی مصنوعات کو فروغ دیا جائے تاکہ کسانوں کو پورا فائدہ ملے۔سنیل شیٹی نے یہ بھی کہا کہ کسان ہمیشہ سے ان کی زندگی کا لازمی حصہ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کا براہ راست تعلق ہے کیونکہ وہ ہوٹل کے کاروبار میں ہیں۔ معافی مانگتے ہوئے سنیل شیٹی نے مزید کہا، “میں نے کسی بری نیت سے کچھ نہیں کہا۔ تاہم اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میں کسانوں کے خلاف بولنے کا خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ براہ کرم میرے بیان کی غلط تشریح نہ کریں۔”
کچھ دن پہلے سنیل شیٹی نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ ایک وقت میں صرف 3-2 دن کی سبزیاں خریدتی ہیں تاکہ وہ تازہ سبزیاں کھا سکیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمت اب ان کے کچن پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان دنوں ہمارے گھروں میں ٹماٹر کم کھائے جا رہے ہیں۔

Related posts

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی لندن میں دیکھی گئی ڈنر ڈیٹ کی جھلک

Hamari Duniya

بھگتوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیاب ترین قرار

Hamari Duniya

’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے متعلق انوشکا شرما کادلچسپ انکشاف

Hamari Duniya