34.4 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سینئر صحافی اتم چند شرما نہیں رہے

لکھنؤ جنرل لسٹ ایسو سی ایشن اور مظفر نگر و شاملی کی صحافی برادری میں رنج و غم کی لہر

 مظفر نگر ،(عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)۔

مظفر نگر ضلع کے سینئر صحافی اورروزنامہ “مظفر نگر بلیٹن” کے بانی ایڈیٹر اتم چند شرما انتقال کر گئے، ان کی عمر تقریباً 89 برس تھی۔ ان کے انتقال سے مظفر نگر اور شاملی کی صحافتی برادری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔واضح رہے کہ مغربی اتر پردیش کی صحافت کا ایک بڑا نام اتم چند شرما کچھ عرصے سے علیل تھے۔ کل، انہیں بخار کے بعد ایس کے بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں انہوں نے دوران علاج آخری سانس لی۔

 آنجہانی شرما پریس کونسل آف انڈیا اور دیگر میڈیا اداروں میں طویل عرصے سے سرگرم تھے۔ وہ مظفر نگر سمیت مغربی اتر پردیش میں صحافت کا ایک بڑا نام تھے، جن کی موت سے صحافت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ لکھنؤ جنرل لسٹ ایسو سی ایشن ،مظفر نگر و شاملی کی صحافی برادری نےاتم چند شرما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں آنجہانی کے اہل خانہ وخاندان کے لوگوں کے لیے صبر کی دعا کی۔ تعزیت کنندگان میں لکھنؤ جنرل لسٹ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر ڈاکٹر عظمت اللّٰہ خان، ریاستی نائب صدر خورشید عالم ،مولانا بلال بجرولوی ، ایم سالم، ساجد خان ، ہریندر ملک، تسلیم عالم کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

یونانی طب میں مقامی محقق بطور سائنسدان مقرر

Hamari Duniya

صفا پبلک اسکول ملیح آباد لکھنو کے زیر اہتمام ووٹ بیداری مہم کا انعقاد

Hamari Duniya

ادریسیہ درزی سماج کو اقتدار سے نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے : راجو وارثی

Hamari Duniya