22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

شہید ویر عبدالحمید کی سرزمین پرملا اعزازتو بلڈ کینسر مریض کو کیا خون عطیہ

Shoiab Qamar Khan

غازی پور،20ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
گورکھا ریجمنٹ کی طرف سے 10 ستمبر 2023 کو پرم ویر چکر فاتح ویر عبدالحمید کے یوم شہادت پر ان کی جائے پیدائش دھامو پور ضلع غازی پور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔شہید ویر عبدالحمید کے اہل خانہ اور پرم ویر چکر ویر عبدل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد نعیم کی درخواست پر ویر عبدالحمید کے 58ویں یوم شہادت کے موقع پر لکھنو¿، دہلی، بنگلور، کشمیر اور بلرام پور سے غازی پور کی سرزمیں پر سائنسدان،بریگیڈیئرگورکھا ریجیمنٹ بنارس، استاذ، سماجی کارکن، اداکارہ،فلم ڈائریکٹر، شاعر اور کئی معروف ومشہور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔چندریان 2 اور چندریان 3 ٹیم کا حصہ بننے والوں میں اسرو کے سائنسدان اسفر امام، سینئر سیاسی رہنما سراج ازہری ، بوبی خان فلم ڈائریکٹر، اداکارہ وندنا شکلا، سابق ریاستی وزیر محسن رضا ، ممتاز ڈگری کالج کے پرنسپل نسیم خان شامل تھے۔ شاعر اسیم کاکوری، آزاد صحافی، یوٹیوبر اور سماجی کارکن شعیب قمر خان اور تنظیم کے عہدیداران اور رضاکار رضوانہ صدیقی، رئیس، ام کلثوم، رقیہ، جاوید، سہیل، زینب صدیقی وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر بلرام پور ضلع سے تشریف لائے سماجی کارکن اور معروف یوٹیوبر شعیب قمر خان کو ان کے سماجی کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہید ویر عبدالحمید کی سرزمین پر اعزاز سے نوازا گیا۔شعیب قمر خان ہمیشہ خون کی کمی کے شکار مریضوں کے لیے خون کا انتظام کرتے ہیں اور نوجوانوں کو خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں، جب کہ 3 سال میں شعیب قمر خان خود 7 مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں، اگر اندازہ لگایا جائے تو اب تک 200 یونٹ عطیہ کیے جا چکے ہیں۔ شعیب قمر خان کا کہنا ہے کہ ’میں خاک ہوں اور ایک دن مجھے خاک میں لوٹنا ہے، میں صرف مرنے کے بعد زندہ رہنا چاہتا ہوں بلکہ لوگوں کی رگوں میں بہنا بھی چاہتا ہوں۔
شعیب قمر خان عام آدمی سے اپیل کرتے ہیںخون کا عطیہ کیجئے کیونکہ آپ بھی کسی کی زندگی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔جب تک آپ صحت مند اور زندہ ہیں معاشرے کی بھلائی کرتے رہیں ورنہ آپ کے مرنے کے بعد آپ کو لوگوں سے دعائے مغفرت کرنا پڑے گی..۔
شعیب قمر خان کا کہنا ہے کہ اپنی برادری کے لیے ایک خاص احساس اور لگن صرف خود کیلئے کام کرنے سے الگ ہے۔جب لوگ ہماری کوششوں کو دیکھتے ہیں اور ہمیں معاشرے میں جگہ دیتے ہیں تو ہمیں مزید جوش اور توانائی ملتی ہے۔میں اپنے تمام ساتھیوں اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں آگے بڑھنے اور مضبوط بنانے، کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کی آواز بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Related posts

مسلم نوجوان نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بہار اور سیتامڑھی کا نام روشن کیا

Hamari Duniya

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی خصوصیت اس کا اقلیتی کردار اور تربیتی پہلو ہے : زیڈ کے فیضان

Hamari Duniya

صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں شلپ اتسو میلہ کا اہم کردار : سوربھ سومن یادو

Hamari Duniya