مالیرکوٹلہ،20 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے صدر مولانا یعقوب بلند شہری کی قیادت میں پانچ رکنی وفد ادارہ تعمیرِمساجدکے دفتر میں مالیر کوٹلہ پہونچا جہاں دفتر کے تمام ذمہ داروں نے وفد کا پرجوش استقبال کیا اورپرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ وفد نے ادارہ تعمیر مساجد کے ذمہ داروں سے کہا کہ مسجدیں بنایا بہت ہی اہم دینی اور اسلامی کام ہے لیکن مسجد کی ظاہری تعمیر کے ساتھ ساتھ مسجد کی اصل تعمیر یہ ہے کہ ہم سو فیصد نمازی بنیں۔ ہمارے بچے نمازی بنیں، ہماری نسلیں نمازی بنیں اور ہم اپنے اعمال سے 24گھنٹے مسجدوں کو آباد رکھیں۔ ملک اور دنیا کے موجودہ حالات اورتمام پریشانیوں میں صبر اور نماز کے ذریعے مدد حاصل کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مسجد میں اعتکاف کریں’اور اللہ سے تعلق کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں۔
اسکے بعد یہ وفد مولانا عبد الغفور کا نیا ادارہ فیض العلوم جو مالیر کوٹلہ میں تعمیر ہورہاہے دیکھنے کے لئے روانہ ہوا اور وہاں پر دعاء کا اہتمام ہوا۔ آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے صدر نے دعاء میں کہا کہ اللہ تعالٰیٰ جلد سے جلد اس مدرسے کی تعمیر و ترقی میں کامیابی کے اسباب پیدا فرمائے، اس کے بعد یہ وفد جامعۃ الطیبات سہارنپور کی اولًاطالبہ وبعدہٗ معلمہ کے نکاح میں شرکت کیلئے لدھیانہ کے روانہ ہوا ،تقریباً2بجے حضرتِ والا نے نکاح کے متعلق چند باتیں بیان کی ان میں یہ بھی فرمایاکہ نکاح کو سنت کے مطابق کرنے میں بہت آسانیاں ہیں ،پھر کھانے سے فارغ ہونے کے بعد مسجد عمر فاروق میں ظہر کی نماز اداکرنے کے بعد عصر کی نماز کے لئے جامع مسجد لدھیانہ کے لئے روانہ ہوئے ،جامع مسجد لدھیانہ ایک تاریخی مسجد ہے مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانوی مجاہدِآزادی سے منسوب ہے۔
مولانا لدھیانوی نے اس مسجد میں رہکر اپنے کاررواں کے ساتھ ملکر ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔’وہاں مولانا کے پوتے،جانشین مولانا محمد عثمان سے ملاقات کرنی تھی جامع مسجد لدھیانہ سے فارغ ہوکر یہ وفد سرہند کے لئے روانہ ہوا اور مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد مجدد الفِ ثانی کےمزار پر حاضر ہوکر قرآن کریم پڑھا اور مجدد الفِ ثانی اور تمام مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔