30.5 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

مملکت سعودی عرب کی تاسیس کا دن تاریخ اسلام کا ایک عظیم دن

Mutiullah Madani

اس عظیم الشان حکومت کی بنیاد توحید خالص اور احیاء سنت پر رکھی گئی:مطیع اللہ مدنی
جھنڈانگر( نیپال)، 21 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
۔22 فروری 2024، مملکت سعودی عرب کا یوم تاسیس ہے، 1727ع میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود رحمہ اللہ کے ہاتھوں اس مملکت کی بنیاد رکھی گئی اور انہوں نے اس عظیم مملکت کو کتاب وسنت کی بنیادوں پر قائم کیا، توحیدِ خالص اور احیاءِ سنت اس مملکت کا اصل ہدف تھا۔

Saudi Arabiaیہ حکومت اپنے قیام کے روز اول سے تا ایں دم اپنے وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے ہوئے ہے
نیز یہ ملک ہر سطح پر دن بدن ترقی کر رہا ہے، دینی وشرعی، معاشی و اقتصادی، سماجی و سیاسی غرض یہ کہ ہر میدان میں ترقی اور عروج و اقبال کے زینے طے کر رہا ہے، اور قوم و ملت کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے، اس مملکت کی بہر نوع داخلی و خارجی، تعلیمی و تعمیری، سماجی و فلاحی خدمات جلیلہ کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی خدمت اور اس کی تعمیر و توسیع نیز حجاج و معتمرین اور زائرین کے لیے حیرت انگیز تسہیلات کی فراہمی سعودی عرب کا عظیم الشان کارنامہ ہے اور یہ سعودی عرب کا وہ جلیل القدر عدیم المثال کارنامہ ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔
آل سعود کے امراء و ملوک حفظہم اللہ اور اعیان مملکت اور علماء و فقہاء اور سعودی عوام سب بجا طور پر ہمارے اور تمام اہل اسلام کے شکریہ کے مستحق ہیں ۔ فجزاھم اللہ تعالٰی احسن الجزاء، اللہ تعالی سے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب کو قائم و دائم رکھے اور اسے ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ اور اسلام اور مسلمانوں کا سچا خادم بنائے رکھے اور شازش کرنے والوں کی سازش کو ناکام بنا دے ۔

Related posts

ایک ایسا ملک جہاں لاش کو ہندوؤں کی طرح جلانے پر مجبور ہیں مسلمان

Hamari Duniya

پاکستان میں گذشتہ چار سالوں میں 42 صحافیوں کو قتل کیا گیا

Hamari Duniya

کیاسعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رشتے بہتر ہورہے ہیں؟

Hamari Duniya