گوہاٹی، 6 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی بلے باز اور راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں اپنے فرنچائزی کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔سنجو نے بدھ کو پنجاب کنگز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ میچ میں 198 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں سیمسن نے 25 گیندوں پر 42 رن بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کے بلے سے 168.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن نکلے۔ ان کی اننگز کا خاتمہ تیز گیند باز ناتھن ایلس نے کیا جنہوں نے انہیں میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرانے کے بعد آو¿ٹ کیا۔
راجستھان رائلز کے لیے 118 میچوں میں سیمسن نے 30.46 کی اوسط سے 3138 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 119 کے بہترین اسکور کے ساتھ دو سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ان کے رن 137.99 کے اسٹرائیک ریٹ سے آئے ہیں۔انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے بلے باز اجنکیہ رہانے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے راجستھان کے لیے 106 میچوں میں 35.60 کی اوسط سے 3,098 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 105* کے بہترین اسکور کے ساتھ ٹیم کے لیے دو سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
راجستھان کے لیے رن بنانے والے دیگر بلے بازوں میں شین واٹسن (84 میچوں میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کے ساتھ 2,474 رن)، جوس بٹلر (60 میچوں میں پانچ سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کے ساتھ 2,377 رن) اور راہل دراوڑ (52 میچوں میں سات نصف سنچریوں کے ساتھ 1,324 رن شامل ہیں۔
اپنے پورے آئی پی ایل کیریئر میں، سیمسن نے راجستھان کے علاوہ دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 140 میچوں میں 29.45 کی اوسط سے تین سنچریوں اور 18 نصف سنچریوں اور 119 کے بہترین اسکور کے ساتھ 3,623 رن بنائے ہیں۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے 17ویں کھلاڑی ہیں۔میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 4 وکٹ پر 197 رن بنائے جس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر 197 رن ہی بنا سکی۔
