34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی-20 کرکٹ میںروہت شرما نے کیا کمال ، نکل گئے سب سے آگے

Rohit Sharma

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے جمعہ کو ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے T20 میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔روہت شرما نے اس میچ میں 20 گیندوں پر ناٹ آوٹ 46 رن کی شاندار اننگ کھیلی جس کے دوران انہوں نے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان کی اننگ کی بدولت ہندوستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔اب روہت کے پاس ٹی 20 کرکٹ میں کل 176 چھکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کے نام 172 چھکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل اس فہرست میں 124 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن ہیں جن کے نام 120 چھکے ہیں جب کہ آسٹریلوی لیجنڈ ایرون فنچ 119 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
روہت نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 138 میچوں کی 130 اننگ میں 32.53 کی اوسط سے چار سنچریوں اور 28 نصف سنچریوں کی مدد سے 3,677 رن بنائے ہیں۔ ان 3,677 رن میں سے 1,056 رن چھکوں کی مدد سے بنے۔ یعنی روہت کے 28.71 فیصد رن صرف چھکوں سے بنے۔میچ کی بات کریں تو بارش کی وجہ سے اس میچ کو 8-8 اوورز کا کر دیا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 90 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 31 اور میتھیو ویڈ نے ناٹ آو¿ٹ 43 رن بنائے۔بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے دو اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارت نے 7.2 اوور میں 4 وکٹ پر 92 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ کپتان روہت شرما نے ناٹ آو¿ٹ 46 اور دنیش کارتک نے دو گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 10 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تیسری اور شان ایبٹ نے پہلی وکٹ حاصل کی ۔

Related posts

نیٹ کے دوبارہ امتحان کا مطالبہ،ایس آئی ٹی کو تحقیقات سونپی جائے ۔

نیٹ (یوجی) 2024 کے امتحانی عمل میں پائی جانے والی بے شمار تضادات اور بے ضابطگیوں کو لے کراسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سپریم کورٹ پہنچی:

Hamari Duniya

مدارس اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کاررائیوں پر سپریم کورٹ کی روک، جمعیۃعلماء ہند کی ایک اور بڑی کامیابی

Hamari Duniya

Lok Sabha Election Result: لوک سبھا انتخابات: 538 سیٹوں پر ڈالے گئے اور گنتی کئے گئے ووٹوں میں پایا گیا فرق، الیکشن کمیشن خاموش

Hamari Duniya