ممبئی(ایچ ڈی نیوز) ۔
ہندوستان کے عظیم اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے آئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2007 کی اپنی مہم کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو مکمل آزادی دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 15 سال قبل آج کے دن 24 ستمبر 2007 کو بھارت نے دھونی کی قیادت میں پہلا ٹی ۔20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا۔
آئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2007 میں ٹیم انڈیا کی جیت کی پندرہویں سالگرہ پر، ٹیم انڈیا کے اراکین نے اسٹار اسپورٹس کے شو ‘کلاس آف 2007: دی ری یونین آف ’07 چیمپئنز’ میں ایم ایس دھونی کی کپتانی کے دنوں کو یاد کیا۔ہربھجن نے کہا،”ہمیں یہ محسوس نہیں ہو اکہ ایم ایس دھونی ٹرافی اٹھانے تک ہمارے کپتان تھے۔ ایسا اس لیے تھا کہ ہر کوئی اپنی صلاح دے رہا تھا کہ کسی کھیل میں ایک خاص مرحلے کے دوران کیا کیا جانا چاہیے۔ وہ اس کے لیے بہت کھلے تھے“۔ہربھجن نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئے میچ کے فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے بال آوٹ کے اصول کے دوران دھونی کی حکمت عملی کو یاد کیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں 141 رن بناکر آو¿ٹ ہوگئیں جس کے بعد بال آوٹ کا سہارا لیا گیا۔انہوں نے کہا،”بال آو¿ٹ میں شامل کھلاڑیوں کا رن اپ تین سے چار قدموں کا تھا۔ ایسا اس لیے تھا کیونکہ کہ بولرز بہت دور سے دوڑنے کے بعد اپنا توازن کھو سکتے تھے“۔وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے بھی ایم ایس دھونی کے بہترین لمحات کو یاد کیا۔
کارتک نے کہا،”وہ اس وقت کپتان بننے کے راستے پر تھے۔ وہ 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور انگلینڈ اور کئی دیگر مقامات کے خلاف سیریز کے دوران نائب کپتان تھے۔ پہلے دن سے ہی ان کے کام کرنے کے اپنے طریقے تھے۔ واقعی میں بطور کپتان اور ایک کھلاڑی کے طور پر ان میں زیادہ فرق نہیں تھا“۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 15 سال قبل آج ہی کے دن 2007 میں بھارت نے آئی سی سی ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن جوہانسبرگ میں سنسنی خیز فائنل میں پاکستان کو پانچ رن سے شکست دے کر جیتا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان خطابی میچ 24 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 157 رن بنائے۔ گوتم گمبھیر نے 75 اور روہت شرما نے 30 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد آصف اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 152 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو آخری 4 گیندوں پر 6 رن درکار تھے، آخری اوور جوگندر شرما نے کیا جو اس سے قبل چھکا کھا چکے تھے۔ آگے اچھے شاٹس کھیل رہے مصباح کو نہ معلوم کیا سوجھی کہ انہوں نے پیچھے شاٹ کھیلا۔ گیند کو فاصلہ نہیں ملا اور سری سنت نے ایک اچھا کیچ لے کر پاکستان کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔
previous post