28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

راجستھان رائلس کے خلاف نہیں چلی دھونی اور جڈیجہ کی دادا گیری

Ms Dhoni

چنئی ، 13اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
آئی پی ایل2023 میں آج چنئی سپر کنگزاور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے ایک بے حد دلچسپ مقابلے میںآر آر نے سی ایس کے کو محض 3رنوں سے شکست دے دی۔ چنئی کے کپتان ایم ایس دھونی (ایم ایس دھونی) اور آل راونڈر رویندر جڈیجا نے میچ کے اختتام پر طوفانی اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ جوس بٹلر، روی چندرن اشون اور شمران ہیٹمائر کی تیز اننگ کی بدولت راجستھان رائلز نے چنئی کے سامنے 176 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی 3 رن سے پیچھے رہی گئی اور میچ ہارگئی۔
راجستھان رائلز سے ملے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آئے انفارم چنئی کے اوپنر رتوراج گائیکواڈ 8 رن کے ذاتی اسکور پر جلد آوٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ کے لیے اجنکیا رہانے نے ڈیون کونوے کے ساتھ 68 رن جوڑے لیکن اس کے بعد یکے بعد دیگرے وقفے وقفے سے چنئی کے بلے باز پویلین لوٹتے گئے۔ ڈیون کونوے نے 50 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ رہانے نے 31 رن بنائے۔ شیوم دوبے نے 8 رن بنائے، معین علی نے 7 رن بنائے اور امباتی رائیڈو نے صرف 1 رن بنایا، چنئی کے مڈل آرڈر میں تمام بلے باز فلاپ ہوئے۔
آخر میں ایم ایس دھونی اور رویندر جڈیجا نے تیز کھیلنے کی کوشش کی اور دونوں نے 59 رنوں کی شراکت قائم کی لیکن چنئی جیت نہ سکی۔

ایم ایس دھونی نے 17 گیندوں پر 32 رن بنائے جس میں 1 چوکا اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ جڈیجا نے 15 گیندوں پر 25 رن بنائے جس میں 1 چوکا اور 2 چھکے شامل تھے۔ راجستھان رائلز کی طرف سے اشون اور چاہل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل راجستھان رائلز کی ٹیم کی جانب سے دیودت پڈیکل نے جوس بٹلر کے ساتھ 77 رنوں کی اہم شراکت داری کی۔ دیودت کے آوٹ ہونے کے فوراً بعد سنجو سیمسن بھی پہلی گیند پر آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ راجستھان رائلز نے آر اشون کو نمبر 5 پر بھیجا جنہوں نے 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔

جوس بٹلر نے ایک سرے پر کھڑے ہو کر 36 گیندوں پر 52 رن بنائے جس میں 1 چوکا اور 3 چھکے شامل تھے۔ شمران ہیٹمائر نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی اور ٹیم کا اسکور 175 تک پہنچا دیا۔ چنئی سپر کنگز کی طرف سے آکاش سنگھ، تشار دیشپانڈے اور رویندر جڈیجا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

بی سی سی آئی نے آنکھیں دکھانے والے دو کھلاڑیوں کا کیریئر ختم کردیا؟

Hamari Duniya

بیڈمنٹن کوچ توصیف احمد کوجموں و کشمیر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا

Hamari Duniya

دہلی کے کپتان وارنر نہیں روک سکے دھونی کی جیت کی رفتار ، پلے آف میں شان سے پہنچی سی ایس کے

Hamari Duniya