نئی دہلی ، 28 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو 2023-2024 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست جاری کی۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اور مڈل آرڈر بلے باز شریس آئیر کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔ پچھلے سال کے ریٹینر میں، ائیر گریڈ بی میں تھے جبکہ کشن گریڈ سی کا حصہ تھے۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو ایک آفیشیل بیان میں کہا براہ کرم نوٹ کریں کہ سفارشات کے اس دور میں شریس ایر اور ایشان کشن کو سالانہ معاہدوں کے لیے غور نہیں کیا گیا۔ایلیٹ بریکٹ ، گریڈ اے میں کپتان روہت شرما ، ورات کوہلی ، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ شامل ہیں۔جبکہ گریڈ اے میں روی چندرن اشون ، محمد شامی ، ہاردک پانڈیا ، کے ایل راہل ، محمد سراج اور شبھمن گل شامل ہیں۔
نمبرایک درجہ بندی والے ٹی20 بلے باز سوریہ کمار یادو گریڈ بی کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ نوجوان سنسنی یشسوی جیسوال شامل ہیں ، جنہیں پہلی بار بی سی سی آئی کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ہندوستان کی ٹی20 ٹیم کے ممبران جیسے رنکو سنگھ ، تلک ورما ، شیوم دوبے ، روی بشنوئی اور جیتیش شرما سے گریڈسی کا معاہدہ دیا گیا ہے۔دھرو جریل اور سرفراز خان اگر انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں آخری ٹیسٹ کھیلتے ہیں تو انہیں گریڈ سی کیٹیگری میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ گریڈ سی کے معاہدے کے معیار کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ مدت کے اندر کم از کم 3 ٹیسٹ یا 8 ون ڈے یا 10 ٹی 20 میچز کھیلنا ہوں گے۔فی الحال ، جریل اور سرفراز دونوں نے دو دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور اگر وہ آئندہ پانچویں ٹیسٹ میں کھیلتے ہیں ، تو وہ اپنا پہلا بی سی سی آئی معاہدہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا اتریں گے۔
مرکزی معاہدہ کی فہرست درج ذیل ہے-
ایلیٹ بریکٹ گریڈ اے
روہت شرما ، وراٹ کوہلی ، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ۔
گریڈ اے
آر اشون ، محمد شامی ، محمد سراج ، کے ایل راہل ، شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا
گریڈ بی
سوریہ کمار یادو ، رشبھ پنت ، کلدیپ یادو ، اکسر پٹیل اور یشسوی جیسوال
گریڈ سی
رنکو سنگھ ، تلک ورما ، رتوراج گائیکواڑ ، شاردول ٹھاکر، شیوم دوبے ، روی بشنوئی ، جیتیش شرما ، واشنگٹن سندر ، مکیش کمار ، سنجو سیمسن ، ارشدیپ سنگھ ، کے ایس بھرت ، پرسدھ کرشنا ، اویش خان اور رجت پاٹیدار۔
پانچ فاسٹ باو¿لرز- آکاش دیپ ، وجے کمار وشاک ، عمران ملک ، یش دیال اور ودوت کاورپا کو سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولنگ کنٹریکٹ کے لیے تجویز کیا تھا۔