20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
کھیل

دہلی کے کپتان وارنر نہیں روک سکے دھونی کی جیت کی رفتار ، پلے آف میں شان سے پہنچی سی ایس کے

MS Dhoni

نئی دہلی ، 20 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے دہلی کیپٹلس کو 77 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔سی ایس کے پلے آف میں پہنچنے والی گجرات ٹائٹنز کے بعد دوسری ٹیم بن گئی ہے۔سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس میچ میں سی ایس کے نے روتوراج گائیکواڈ ( 79) اور ڈیون کونوے ( 87) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 223 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کی ٹیم کے لیے صرف کپتان ڈیوڈ وارنر ہی ایک سرے سے جدوجہد کرتے رہے۔ انہیں دوسرے سرے سے کوئی مدد نہیں ملی، جس کے نتیجے میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ وارنر نے 58 گیندوں میں 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ وارنر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھا نہیں کھیل سکا۔ سی ایس کے کی طرف سے دیپک چہر نے تین ، مہیش ٹکشنا اور متھیسا پاتھیرانا نے 2-2 اور رویندر جڈیجہ اور تشار دیشپانڈے نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ میں سی ایس کے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سی ایس کے نے ایک بار پھر رتوراج گائیکواڈ اور ڈیون کونوے کی شاندار شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 141 رنز کی شراکت داری کی۔ اس شراکت کو چیتن سکاریا نے گائیکواڑ کو آو ¿ٹ کر کے توڑا۔ گائیکواڈ نے 50 گیندوں میں 7 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے شیوم دوبے نے 9 گیندوں پر 22 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 3 چھکے لگائے۔ دوبے کو خلیل احمد نے آو ٔٹ کیا۔

19ویں اوور میں کونوے 195 کے مجموعی اسکور پر اینرک نورٹجے کا شکار بنے۔ کونوے نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 87 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ آخر میں رویندرا جڈیجا نے 7 گیندوں میں 20 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ وہ ایم ایس دھونی ( ناٹ آو ¿ٹ 5) کے ساتھ ناٹ آو ¿ٹ رہے۔ دہلی کی جانب سے چیتن سکاریا ، خلیل احمد اور اینرک نورٹجے نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

‘ممبئی انڈینز نیویارک’ نےجیتا’ میجر لیگ کرکٹ ’ٹی 20 ٹورنامنٹ

Hamari Duniya

عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل: بھارتی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئے

Hamari Duniya

مسلسل 8ویں مرتبہ خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی بھارتی ٹیم

Hamari Duniya