22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راہل گاندھی کو دو سال کی سزا، یہ ہے پورا معاملہ

Rahul Gandhi

نئی دہلی، 23 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو گجرات کی سورت سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں دو سال کی سزا سنائی ہے۔ راہل گاندھی کو عدالت سے فوراً 30 دنوں کی ضمانت بھی مل گئی۔ کورٹ نے راہل گاندھی کو اسی وقت اعلی عدالت میں عارضی داخل کرنے کا وقت بھی دے دیا ہے۔ وہ اس وقت مستقل ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کرناٹک میں ایک ریلی کے دوران بیان دیا تھا کہ سبھی چوروں کا نام مودی کیوں ہوتا ہے۔  راہل کے اس بیان کو پورے سماج کی توہین قرار دیتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی پرنیش مودی نے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ گجرات کی سورت سیشن کورٹ نے چار سال پرانے اس معاملے میں جمعرات کو راہل گاندھی کو مجرم قرار دیا۔ کارروائی کے دوران راہل گاندھی کورٹ میں موجود رہے۔

Related posts

برطانیہ پھر سیاسی بحران، وزیراعظم لزٹرس کی کرسی خطرے میں

Hamari Duniya

لکھیم پور میںدلت لڑکیوں کی عصمت دری اور قتل بھارت ما ںکی تصویر پر ایک دھبہ: ویمن انڈیا موﺅمنٹ

Hamari Duniya

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے دی روضہ رسول پر حاضری

Hamari Duniya