14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

تو اس وجہ سے ہوئی راہل گاندھی کو دو سال کی سزا، کانگریس بی جے پی پر حملہ آور

Rahul Gandhi

نئی دہلی ،23 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

مودی سر نیم ہتک عزت معاملے میں گجرات کی سورت کورٹ نے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ حالانکہ راہل گاندھی کو اس معاملے میں فوری ضمانت بھی مل گئی۔

واضح رہے کہ 2019 لوک سبھا الیکشن کی تشہیر کے دوران راہل گاندھی نے کرناٹک میں وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سارے چوروں کا نام مودی کیسے؟ اس بیان کو لے کر ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کیا گیا تھا۔ راہل گاندھی کو ملی سزا کے بعد کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔  سزا ملنے کے بعد راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میرا مذہب سچائی اور عدم تشدد پر مبنی ہے۔ سچائی میرا بھگوان ہے اور عدم تشدد اس کو پانے کا راستہ ۔ مہاتما گاندھی

راہل گاندھی کو سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہمیں یہ سب پتہ تھا کیونکہ یہ لوگ مسلسل ججوں کو بدل رہے تھے۔ عوام کو بتانا میرا کام ہے۔ یہ ڈیکٹیٹر حکومت ہے، جو جمہوریت اور آئین کو نہیں مانتی۔

وہیں کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ راہل جی نے نریندر مودی کا نام نہیں لیا۔ کیا مودی نام لینے پر توہین ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما سدھیر رنجن نے کہا کہ ایک سازش رخی گئی تھی، ہم سب کو پتہ تھا۔ سورت کورٹ نے سزا سنائی ہے، سازش کرکے  ججوں کو بدلا گیاہے۔

Related posts

دہلی کی عدالت نے سبرامنیم سوامی کی ایک نہیں سنی اور راہل گاندھی کو اس معاملے میں مل گئی راحت

Hamari Duniya

ٹیپوسلطان کے حامیوں کو زندہ نہیں رہنا چاہئے،کرناٹک بی جے پی صدر نے اگلا زہر

Hamari Duniya

بہار میں زہریلے جام کا قہرجاری،سیوان میں بھی پانچ کی موت

Hamari Duniya