28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سیشن کورٹ سے راہل گاندھی کونہیں ملی راحت، حکم امتناع کی درخواست مسترد

Rahul Gandhi

سورت/ احمد آباد، 20 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
ہتک عزت کے ایک مقدمے میں قصوروار ٹھہرائے گئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جمعرات کو سورت سیشن کورٹ سے جھٹکا لگا۔ عدالت نے جمعرات کو اس سزا کے خلاف راہل گاندھی کی عرضی کو خارج کر دیا۔
سورت ویسٹ کے ایم ایل اے پرنیش مودی نے مودی سرنیم سے متعلق راہل گاندھی کے بیان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معاملے میں راہل گاندھی کو سورت کی عدالت نے دو سال کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت منسوخ کر دی گئی۔اس سزا کو زیر التوا رکھنے کے لیے راہل گاندھی نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی، جس پر جمعرات کو عدالت کا فیصلہ آیا۔ وکیل دفاع نے کہا کہ اب وہ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

Related posts

Maulana Syed Arshad Madani : ہم وقف قانون میں ایسی کسی ترمیم کو ہرگزقبول نہیں کرسکتے جس سے وقف کی حیثیت اورواقف کی منشا بدل جائے: مولانا ارشدمدنی

Hamari Duniya

اعظم خان کی حمایت میں اترے راکیش ٹکیت ،کہاکیا اس ملک میں مسلمان ہونا گناہ ہے

Hamari Duniya

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا، اس تاریخ کو ہوگی ووٹنگ

Hamari Duniya