31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بی جے پی کو ہٹا کر انڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں گے: راہل گاندھی

Rahul Gandhi

پٹنہ، 03 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں گرینڈ الائنس کی جن وشواس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ملک سے بی جے پی کو ہٹا کرانڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ جب بھی ملک میں تبدیلی آتی ہے تو طوفان بہار سے شروع اٹھتا ہے اور یہاں سے طوفان ملک کی دوسری ریاستوں میں جاتا ہے۔ بہار ملک کی سیاست کا مرکز ہے اور تبدیلی بہار سے ہی شروع ہوتی ہے۔آج ملک میں نظریات کی جنگ چل رہی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے شہریوں کے دلوں میں نفرت نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام ہے۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ اس ملک میں نفرت کیوں پھیل رہی ہے؟ نفرت کی سب سے بڑی وجہ ملک میں ناانصافی ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ، کسانوں کے ساتھ ناانصافی ، سماجی اور معاشی ناانصافی۔ بھارت میں چالیس سالوں سے سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے غریبوں کو پبلک سیکٹر میں اپنا راستہ مل جاتا تھا۔ حکومت میں روزگار اور نوکریاں میسر تھیں۔ جیسے تیجسوی نے بہار میں کیا اور ہماری حکومت چھتیس گڑھ میں لیکن مرکز نے یہ تمام راستے بند کر دیے۔

Related posts

بہار میں خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا

Hamari Duniya

پرانے فتوے کو لیکر ایک مرتبہ پھر دارالعلوم دیوبند پر نشانہ

Hamari Duniya

راشٹر وادی کانگریس اپنے سیکولر اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گی: پرفل پٹیل

Hamari Duniya